پڑوسی کے معنی
پڑوسی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ پَڑو (و مجہول) + سی }
تفصیلات
iسنسکرت کے الفاظ کا مجموعہ ہے (پرت + ورسی) یعنی (پیار اور رہنے والا) اس طرح یہ مرکب لفظ پیار سے رہنے والا کے معنی دیتا ہے لیکن اردو میں داخل ہونے کے بعد یہ ایک ہی لفظ سمجھا جانے لگا اور ایک ہی لفظ کے طور پر "ریاض غوثیہ" میں ١٧٧٤ء میں استعمال ہوا۔, m["پڑوس میں رہنے والا مرد ہمسایہ","وہ مرد جو قریب کے مکان میں رہے"]
پَڑوس پَڑوسی
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جنسِ مخالف : پَڑوسَن[پَڑو (و مجہول) + سَن]
- جمع ندائی : پَڑوسِیو[پَڑو (و مجہول) + سِیو (و مجہول)]
- جمع غیر ندائی : پَڑوسِیوں[پَڑو + سِیوں (و مجہول)]
پڑوسی کے معنی
١ - ہمسایہ، پڑوس میں رہنے والا، دیوار بہ دیوار رہنے والا
آج تمھارا ایک پڑوسی آ کر کہتا ہے کہ "وہ بے چارہ بڈھا فقیر رات کو مر گیا" تم کو اس بیان کے باور کرنے میں کوئی تامل نہیں ہوتا۔ (١٩٢٣ء، سیرۃ النبی، ١١٥:٣)
پڑوسی کے مترادف
مجاور
قریبی, نزدیکی, ہمسایہ
پڑوسی english meaning
A neighbourfemale neighborneighbour
محاورات
- اپنے پوت کوارے پھریں۔ پڑوسی کے پھیرے
- بانٹل بھائی پڑوسی برا
- بڈھا بیاہ کرے پڑوسیوں کو سکھ ہووے
- بھائی دور پڑوسی نیڑے
- پڑوس کے (گھر) مینہ برسے گا تو اپنی بھی (اولتیاں ٹپکیں گی) اولتی ٹپکے گی۔ پڑوسی کے مینہ برسے گا تو بوچھاڑ یہاں بھی آوے گی
- پڑوسی کے مینہ برسے گا تو بوچھاڑ یہاں بھی آوے گی
- ہنسئے دور پڑوسی سے نا