پکارنا کے معنی

پکارنا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پُکار + نا }

تفصیلات

iسنسکرت میں فعل |پھوت کار| سے ماخوذ |پکار| کے ساتھ اردو قاعدے کے تحت علامتِ مصدر |نا| ملنے سے |پکارنا| بنا۔ اردو میں بطور فعل مستعمل ہے۔ اور سب سے پہلے ١٣٣٤ء کو "امیر خسرو (نکات الشعراء)" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آواز د ینا","بانگ دینا","بلند آواز سے کہنا","چلا کر کہنا","خبر کرنا","رٹنا یاد کرنا","شور کرنا","شکایت کرنا","غل مچانا","فریاد کرنا"]

پھوتکار پُکار پُکارْنا

اسم

فعل متعدی

پکارنا کے معنی

١ - آواز دینا، بلانا، بلند آواز سے کہنا۔

 غم و رنج و آفت میں خلقت تیری تجھی کو پکارے ہے رب العلٰی (١٩١١ء، نذر خدا، مضطر خیر آبادی، ٤٢)

٢ - کہنا، بولنا، بیان کرنا۔

 پکارتی ہے خموشی مِری فغاں کی طرح نگاہیں کہتی ہیں سب رازِ دل زبان کی طرح (١٨٧٨ء، گلزارِ داغ، ٨٢)

٣ - اعلان کرنا، فریاد کرنا۔

 جتنے ہیں مرنے والے دیکھا نہ کوئی مرتا ناحق پُکارتے ہیں جھوٹے بشر کہ مارا (١٩٢١ء، گورکھ دھندا، ٦٥)

٤ - صدا لگانا (بھیک مانگنے، سودا بیچنے یا چوکیداری وغیرہ کے لئے)

"سودے والے پُکار رہے ہیں۔" (١٨٨٥ء، بزمِ آخر، ٥٦)

٥ - پہلے سے آگاہ کرنا، خبر کرنا۔

 یہی ہم سُنتے ہیں کچھ پردہ نشینوں کی پُکار بے پُکار ہوئے بہتر نہیں آنا دل کا (١٨٨٨ء، مضمون ہائے دلکش، ٢٨)

٦ - مسّٰمی یا موسوم کرنا؛ شہرت دینا، مشہور کرنا۔

"سب لوگ ایک ملت یعنی مسلمان کے نام سے پُکارے جاتے ہیں۔" (١٩١٤ء، شبلی، مقالات، ٨:٥)

٧ - رٹنا، جپنا، ہر وقت کہتے رہنا۔

"وہ تمہارا نام پُکارا کرتے ہیں۔" (١٩٢٦ء، نوراللغات، ١٠٢:٢)

٨ - عدالت کے چپڑاسی کا فریقینِ مقدمہ کو بُلانا۔ (جامع اللغات، 91:2)

٩ - خدا سے مدد مانگنا، کسی دیوی یا دیوتا سے مدد مانگنا۔ (جامع اللغات، 91:2)

پکارنا english meaning

brimfulTo call aloudto complainto cry outto exclaimto invoke

شاعری

  • اب کشتی ڈوب رہی ہے ، اللہ کو پکارنا ہے
    سامان کو چھوڑو ، سب کو زندہ اتارنا ہے

محاورات

  • تراہ تراہ پکارنا۔ کرنا۔ مچانا
  • قضا کا سر پر پکارنا
  • لہو سر پر پکارنا

Related Words of "پکارنا":