پکنا کے معنی

پکنا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پَک + نا }

تفصیلات

iسنسکرت میں لفظ |پکو| سے ماخوذ |پک| کے ساتھ اردو قاعدے کے تحت علامتِ مصدر |نا| ملنے سے |پکنا| بنا۔ اردو میں بطور فعل مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٦٧٢ء کو |کلیاتِ شاہی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(پورب) بال سفید ہونا","بالغ ہونا","بلوغت کو پہنچنا","پختہ ہونا","پھل کا پختہ ہونا","پیپ پڑنا","تیار ہونا","راد پڑنا","زخم کے مواد کا قابل اخراج ہونا","کھانا بننا"]

پکو پَک پَکْنا

اسم

فعل لازم

پکنا کے معنی

١ - (کھانے وغیرہ کا) آنچ پر اتنی دیر رکھا رہنا کہ وہ گل جائے یا کچاند دور ہو جائے، پخت و پز ہونا، تَلا جانا، آنچ پر یا بھوبل میں بھونا جانا، (پانی وغیرہ کا) جوش کھانا۔

 نیم میں جُھولا پڑا ہے پک رہی ہیں پوریاں پڑ رہی ہے ہلکی ہلکی مست بھادوں کی پھوار (١٩٣٦ء، نقش و نگار، ١١١)

٢ - (خام پھل یا میوے کا) درخت پر یا پال میں پختہ یا کھانے کے قابل ہو جانا۔

 خاکساری ہے مالِ پُختگی شاخ سے جو ٹپکا جو میوہ پک گیا (١٨٧٠ء، دیوانِ اسیر، ٤٠:٣)

٣ - (اناج کے دانے یا فصل) کا کٹائی کے لیے تیار ہو جانا۔

|گیہوں عام طور سے اپریل میں پَک جاتا ہے، مگر اکثر کسان مئی سے پہلے کٹائی نہیں کرتے۔" (١٩٣٦ء، ہندوستانی بول چال، ٥٧:٣)

٤ - (زخم یا پھوڑے کا) پپیانا، مواد پڑنا، پیپ کا قابلِ اخراج ہو جانا۔

|ذرا جلن محسوس ہوئی، سمجھی گرمی دانہ پک گیا۔" (١٩٠٨ء، صبحِ زندگی، ٢٠٩)

٥ - معاملے کا تکمیل کے مراحل سے گزر کر طے ہونے کی منزل تک پہنچنا، چُکنا، طے ہونا۔ (نوراللغات، 103:3)

|نصیر کے یہاں مالکن - کا خطاب اندر ہی اندر دماغ میں پک رہا تھا۔" (١٩٥٤ء، شاید کہ بہار آئی، ١٧)

٦ - (مٹی کے برتن یا اینٹ وغیرہ کا) آوے یا پزاوے کی آنچ سے سرخ ہو جانا۔ (نوراللغات، 103:2)

 ہستی کے شجر میں جو یہ چاہو کہ چمک جاؤ کچے نہ رہو بلکہ کسی رنگ میں رنگ جاؤ (١٩٢١ء، اکبر، کلیات، ٣٠٥:١)

٧ - (رائے وغیرہ کا) رفتہ رفتہ مصمم ہونا (خیال وغیرہ کا) راسخ ہونا، قائم ہونا، محکم ہونا۔

 خدا نے رسولِ عرب کو جو بھیجا لگا پکنے کفار کے سر میں بھیجا (١٨٩٦ء، لیکچروں کا مجموعہ، ٧١:٢)

٨ - (رنگ کا) پختہ ہو جانا (کہ پھر دھلائی میں نہ اترے)؛ (مجازاً) (عمر کا) بلوغ کی حد کو پہنچنا، پختہ کاری اور ہوشیاری آنا۔

٩ - (دل یا دماغ بھیجیے جگر وغیرہ کا) سخت اذیت پانا، جلنا، بھننا (بیشتر کسی تکلیف دہ بات کے تواتر یا تسلسل سے)۔

١٠ - (چونے کا پانی میں پڑنے سے کھدبدی سی آنے پر) گلنا اور نرم ہو جانا؛ (بالوں کا) سفید ہو جانا۔ (پلیٹس)۔

١١ - چوسر میں گوٹوں کا سب گھروں کو پار کر کے اپنے گھر میں آ جانا؛ قیمت ٹھہرنا، معاملہ طے ہونا، سودا پٹنا۔ (شبدساگر، 2749:6)

محاورات

  • (منہ سے) رال ٹپکنا
  • آم ٹپکنا
  • آم کا ٹپکنا
  • آنسو ٹپ ٹپ گرنا یا ٹپک پڑنا یا ٹپکنا
  • آنکھ جھپک جانا۔ جھپکنا
  • آنکھ سے آنسو ٹپکنا
  • آنکھ سے آنکھ نہ جھپکنا
  • آنکھ سے خون آنا بہنا یا ٹپکنا بہانا (متعدی) جاری ہونا کا دریا بہانا (متعدی) بہنا
  • آنکھ سے رینی ٹپکنا
  • آنکھ سے ٹپ ٹپ آنسو ٹپکنا (چلنا) گرنا

Related Words of "پکنا":