پگڑی کے معنی

پگڑی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پَگ + ڑی }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے "پراک" سے مؤرد لفظ پگ ہے جس کی تصغیر ہے ١٥٦٥ء میں "جواہر اسراراللہ" میں مستعمل ہے۔, m["گھیرنا","(ہندو) نفر","ایک قسم کا محصول","پرِکرِ (گھیرنا)","سر سے باندھنے کا دوپٹہ","سر سے باندھنے کا دوپٹہ یا وہ کم عرض کپڑا جو دس گیارہ گز لمبا سر سے باندھا جاتا ہے","سر سے باندھنےکا دوپٹہ یا وہ کم عرض کپڑا جو دس گیارہ گز لمبا سر سے باندھا جاتا ہے"]

پَگ پَگْڑِی

اسم

اسم مصغر ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : پَگڑِیاں[پَگ + ڑِیاں]
  • جمع غیر ندائی : پَگْڑِیوں[پَگ + ڑِیوں (و مجہول)]

پگڑی کے معنی

١ - دستار، صافہ، عمامہ۔

"اب میاں نے کنگھا کر، پگڑی باندھی، لباس پہنا" (١٩٢٣ء، اہل محلہ اور نا اہل پڑوسی، ٨)

٢ - [ مجازا ] عزت، آبرو۔

 فرشتے تک کی پگڑی نہ بچ سکی ان سے یہ راست ہے کہ زن و راہزن برابر ہے (١٨٥٧ء، بیاض سحر، سحر نواب علی، ٤٢٥)

٣ - نفر، فرد، شخص۔

"پگڑی پیچھے دو دو لڈو ملے" (فرہنگ آصفیہ، ٥٢٧:١)

٤ - سرخی۔

"اگر ایسی تحریر دیکھنا ہو جس میں دعوٰی استادی ہو تو دور کیوں جائیے اپنے ہی مضمون کی پگڑی دیکھ لیجیے"۔

پگڑی english meaning

A turban; a mark or token of distinction(hence) honourdistinctionrespectdignityA turbanto spring forward and seize

شاعری

  • بل کیوں نہ کھایئے کہ لگا رہنے ابتو واں
    بالوں میں اور پیچ میں پگڑی کے بل پڑا!
  • بار کے بالوں کا بندھنا قہر ہے پگڑی کے ساتھ
    ایک عالم دوستاں اس پیچ میں مارا گیا
  • ہمارے شیخ جی بھی آپ کو کتنا تراشے ہیں
    سجاوٹ اوپر اس داڑھی کے اور پگڑی کی اس کھگ پر
  • رہا ہونا نہیں امکان ان ترکیب والوں سے
    کہ بل دے باندھتے ہیں بیچ پگڑی کے بھی بالوں سے
  • گول پگڑی نیلی لنگی مونچھ منڈی تکہ ریش
    پھر وہ رومال اور وہ اخ تھو نامدانی آپ کی
  • پیچ پگڑی کے وہ ترچھے وہ انوکھی دستار
    اے مرے بانکے سپاہی تری میت کے نثار
  • مغ نے دی پگڑی پہ زاہد کے مجھے قرض شراب
    کام سودا ہی کا ہوتا ہے خدا ساز درست
  • جی چاہتا ہے شیخ کی پگڑی اوتاریئے
    اور تان کر چٹاخ سے اک دھول ماریئے
  • اٹکھیل کے بھی اس کے دل تاب نہیں لاتا
    کیا پگڑی کے پیچوں میں لے بالوں کو بل ڈالا
  • اوجلی پگڑی ہے عبث اس کی تو بن آئی ہے
    کپڑے لڑکے مرے دو روز میں گو کرتے ہیں

محاورات

  • اپنی پگڑی اپنے ہاتھ
  • اپنی پگڑی اپنے ہاتھ ہے
  • احمد کی پگڑی محمود کے سر
  • بارا ‌جواری ‌پگڑی ‌رکھے
  • بھولی رے راگھوا تیری لاک پگڑی پر
  • پگڑی اتارنا
  • پگڑی اتارنا (یا اچھالنا)
  • پگڑی اترجانا یا اترنا
  • پگڑی اچھالنا
  • پگڑی باندھنا

Related Words of "پگڑی":