پھانسی کے معنی
پھانسی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ پھاں + سی }
تفصیلات
iسنسکرت میں اسم |پاش + ین| سے اردو میں ماخوذ |پھانسی| بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٠١ء کو "آرائش محفل" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["گانٹھ","سزائے موت","سزائے موت جو پھندے کے ذریعے سے دی جائے","موت کا پھندا","موت کی سزا جو پھندے سے دی جاتی ہے","وہ ریشم یا رسی کا حلقہ جس کے ذریعے سے آدمی کا گلا گھونٹ کر مار ڈالتے ہیں","وہ گڑے ہوئے ستون اور رسی کا پھندا جس پر چڑھا کر آدمی کو لٹکادیتے ہیں","وہ گڑے ہوئے ستون اور رسی کا پھندا وغیرہ جس پر چڑھا کر آدمی کو لٹکادیتے ہیں","وہ ٹکٹکی اور رسی کا پھندا جس پر چڑھا کر آدمی کو لٹکا دیتے ہیں","ٹھگوں کی کمند"]
پاش+ین پھانْسی
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : پھانْسِیاں[پھاں + سِیاں]
- جمع غیر ندائی : پھانْسِیوں[پھاں + سِیوں (و مجہول)]
پھانسی کے معنی
مجھے تم جیل بھیجو یا مجھے پھانسی پہ لٹکاؤ حقیقت ہے کہ عاشق ہوں تمہاری زلفِ پیماں کا (١٩٤٢ء، سنگ و خشت، ٦١)
"سوائے . قید اور جلاوطنی اور پھانسی وغیرہ کے اور کوئی تدبیر نہیں ہو سکتی۔" (١٨٨٠ء، ماسٹر رام چندر، ١٢٠)
نہ ہو گر ہتکڑی بیڑی تمھیں، پھانسی تو ہے احمق جو سر رکھتے ہیں ان کو رنج کیا ہے دست و پائی کا (١٩٤٢ء، سنگ و خشت، ٣٨)
دھجیاں کر کے اڑا دے اسے اور دست جنوں تنگ پھانسی سے بھی کرتا ہے گریباں مجھ کو (١٨٤٣ء، دیوانِ رند، ١١١:٢)
"بائیں طرف کے تیرہ پیچ یہ ہیں چورنگا . پھانسی . ہتکوڑا۔" (١٩٧٣ء، عقل و شعور، ٤٣٦)
پھانسی کے مترادف
سولی, دار, پھاہی
بند, پاش, پھاہی, پھندا, دار, سولی, گل, گلوکش
پھانسی کے جملے اور مرکبات
پھانسی گھر, پھانسی گارڈ, پھانسی گر
پھانسی english meaning
hanging till deathcapital punishmentstrangulationexecutionvery cheap
شاعری
- ہریک بیل نے مینڈ پھانسی دھرے
پر یک جھاڑ رہزن ہو آنٹی کرے - الک پھانسی سوں پنکھی جیو پکڑنے
دکھائی گال اوپر تل کا چارا - بہار گل میں جو میں دھجیاں نہ لوں اس کی
گلا دبانے کو پھانسی سے ہو گریباں تنگ - گلا گھٹنے لگا اب تنک آیا ہوں گریباں سے
جنوں نے واہ کای پھانسی لگائی میری گردن میں - رنگ پر سیب زنخداں کو اوداسی چھائی
جی میں آتا ہے گلو بند سے لے لوں پھانسی - زمیں پر رکھتے یہ تسبیح والے کچھ کڑھب ڈگ ہیں
ہر اک پھانسی میں سو سو ہیں بڑے قزاق ہیں ٹھگ ہیں - جو ٹھگ تھے اپنی وہ ٹھگ بدیا سے چھوٹے نہیں
مسافروں کے گلے پھانسی ڈال گھوٹے نہیں - گلے میں ڈال دے پھانسی اجل تو احسان ہو
کہ مجھ میں زلفوں کے جھٹکوں کی اب سہار نہیں
محاورات
- پھانسی پانا
- پھانسی چڑھانا یا دینا
- پھانسی چڑھنا
- پھانسی دینا
- پھانسی کھڑی کرنا
- پھانسی کھڑی ہونا
- دو آدمیوں کی گواہی سے پھانسی ہوتی ہے
- گلے میں پھانسی ہونا
- کچال سنگ ہانسی جیو جان کی پھانسی
- ککڑی کے چور کا کوئی خون نہیں کرتا۔ ککڑی کے چور کو پھانسی نہیں دیتے یا گردن نہیں مارتے