پھندا کے معنی
پھندا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ پھَن + دا }
تفصیلات
iسنسکرت الاصل دو الفاظ |پاش + بندھ| سے ماخوذ پھندا، اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦١١ء کو "کلیاتِ قلی قطب شاہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["تانت یا ریشم وغیرہ کا حلقہ","وہ گتھی جو ریشم کے دھاگے میں پڑجاتی ہے","کھاتے پیتے وقت کسی چیز کا گلے میں اٹک جانا"]
پاش+بندھ پھَنْدا
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : پھَنْدے[پھَن + دے]
- جمع : پھَنْدے[پھَن + دے]
- جمع غیر ندائی : پھَنْدوں[پھَن + دوں (و مجہول)]
پھندا کے معنی
بنا لیا اُس نے اپنا قیدی لگا کے عہد و وفا کا پھندا رسن ہے ہاتھوں میں بے بسی کی گلے میں صبر و رضا کا پھندا (١٩٥١ء، آرزو، سازِحیات، ٣)
"سولہ انچ کی چوڑی پٹی میں اسی ہزار ٹانکے یا پھندے شمار کئے گئے تھے۔" (١٩١٦ء، گہوارہ تمدن، ١٣٥)
"پھندا ایسا پڑ گیا ہے کہ اب ڈور سلجھنا مشکل ہے۔" (١٩٦٢ء، مہذب اللغات)
"ایک دفعہ ہی حلق میں نہ انڈیل لیجئے گا پھندا پڑ جائے گا۔" (١٩٤٧ء، فرحت، مضامین، ٦٠:٦)
"میں خود بھی اخبار نویسی سے کچھ واقف ہوں، میں اس کے فائدوں اور پھندوں کو جانتا ہوں۔" (١٩٠٧ء، کرزن نامہ، ٢٥٦)
دیکھتا ہے اک عمر سے بندا بس یہی باتیں اور یہی پھندا (١٩٢١ء، اکبر، کلیات، ٣٢٣:١)
گیسوؤں والوں کے پھندے میں نہ ڈالے تقدیر کہ نکلتا ہی نہیں دل جو پھنسا ہوتا ہے (١٩٠٣ء، نظم نگاریں، ١٩٣)
"انگریزی زبان مدت تک لاطینی اور یونانی ادب کے پھندے میں گرفتار رہی۔" (١٩٢٨ء، افاداتِ سلیم، ٢١٠)
"جزوں کی موزوہنیت کے لحاظ سے اس کی سلائی پھندے والی یا گوم کی شکل کی کرے۔" (١٩٦١ء، انتظام کتب خانہ، ٧٠)
"ایک کاغذ کے ٹکڑے کا اس طور پر پھندا سا بنا کر ایک مضبوط دھاگے سے لٹکا دیں۔" (١٨٧٣ء، اخبار مفیدعام، ١٥ جولائی، ٣)
پھندا کے مترادف
حلقہ, جال, قابو
بال, بس, پنجہ, پھاند, پھانسا, تکلیف, جال, دام, دم, فریب, قابو, قید, مصیبت, کمند
پھندا english meaning
noosenetsnaretrapgin; graspgripetoilsclutches; perplexitydifficulty; maze.A noosea snareclutchesgraspmazaperplexity
شاعری
- ڈھیلا پڑتا تھا سولی کا پھندا اُس کی گردن پر
میرے قاتل کو منصف نے فدیہ لے کر چھوڑ دیا - موہ کا جال بچھا ہے ایسا
اَن مٹ موت کا پھندا جیسا - سانجھ سمے کی چھایا بیری، اُس کا ناش وناش ہوا
دُھند کا پھندا جگ جگ پھیلا، اندھا نیل آکاش ہوا - بنا لیا اس نے اپنا قیدی لگا کے عہد وفا کا پھندا
رسن ہے ہاتھوں میں بے بسی کی گلے میں صبر و رضا کا پھندا
محاورات
- اپنا پھندا دوسرے کے گلے میں ڈالنا
- پھندا پڑجانا
- پھندا لگانا