پھٹکی کے معنی

پھٹکی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پُھٹ + کی }{ پَھٹ + کی }

تفصیلات

iسنسکرت میں لفظ |سُھپٹ+کر| سے ماخوذ |پھٹکی| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧١٨ء کو "دیوانِ آبرو" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, ١ - ٹوکرے کی طرح کا چھوٹے منہ کا پنجرا جس میں چڑی مار چڑیوں کو پکڑ کر رکھتے ہیں۔, m["ایک چھوٹا پرند","ایک قسم کا بڑا پنجرا","جمے ہوئے خون یا پیپ وغیرہ کا چھوٹا سا ٹکڑا جو پیخانے یا کھنکار کے ساتھ آتا ہے","چڑی ماروں کی ٹوکری یا جال","دیکھئے: پھٹ","شکاریوں کا پنجرا","منجمد قطرہ خون","کسی خشک چیز کے گھولنے سے جو گٹھلیاں پڑجاتی ہیں ان میں سے ہر ایک کو پُھٹکی کہتے ہیں جیسے بیسن یا آٹے کی پھٹکیاں","کسی سفوف کے کھولنے پر جو گتھی رہ جاتی ہے","کھٹکا جو میوہ دار درختوں پر پرندوں کو ڈرانے کے لئے لگاتے ہیں"]

سھپٹ+کر پُھٹْکی

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد ), اسم نکرہ

اقسام اسم

  • جمع : پُھٹْکِیاں[پُھٹ + کِیاں]
  • جمع غیر ندائی : پُھٹْکِیوں[پُھٹ + کِیوں (و مجہول)]

پھٹکی کے معنی

١ - گھٹلی جو آٹے یا کسی سفوف میں (گھومتے وقت) یا دہی دودھ وغیرہ میں پڑ جاتی ہے۔

"جب آٹا ٹھیرنے پر آیا تو لگی مُکی دینے، پھٹکیاں پر گئیں" (١٩٣٦ء، راشدالخیری، نشیب و فراز، ٢٧)

٢ - خون پا پیپ کی منجمند بوند، قطرہ، ریزہ۔

"ایک دن روئی دھنکتا ہوں تین دن داڑھی میں سے پھٹکیاں چنتا ہوں" (١٩١٠ء، محمد حسین آزاد، نگارستانِ فارس، ٧٩)

٣ - داغ، دھبہ، نشان، چھینٹ۔

"خون کی ایک دو پھٹکیں تازہ نظر آرہی ہیں" (١٩٣١ء، محمد علی، ١٢٨:٢)

٤ - ایک چھوٹا سا پرند۔

"کلغی والا مگس خور جسے پورب میں پھٹکی بھی کہتے ہیں زیادہ تر کیڑے مکوڑے کھاتا ہے" (١٩٦٩ء، پرندے، ٢٧)

٥ - [ ٹھگی ] سپر۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 178:8)

 دل بے بساط ہو تو ڈرو اور ظُلم سے پھٹکی سا ہو جو خون وہ لہو کیا لہو نہیں (١٨٩٥ء، خزینۂِ خیال، ١٦٦)

٦ - منجمند خون کی وہ شکل جو بعد کو جنین بن جاتی ہے۔

٧ - جمے ہوئے خون یا پیپ کا چھوٹا سا ٹکڑا جو پیمانے میں کھنکار کے ساتھ آتا ہے۔ (فرہنگ آصفیہ؛ نوراللغات)

١ - ٹوکرے کی طرح کا چھوٹے منہ کا پنجرا جس میں چڑی مار چڑیوں کو پکڑ کر رکھتے ہیں۔

پھٹکی english meaning

tailor birdspotbadly prepared curdsundissolved portion of soluble stuffstain N- Fowler’s netA blota censer or incensea fire worshipperA foler|s neta magiciana spota stainlargethe indian tailor-birdthe undissolved portion of any soluble matter

Related Words of "پھٹکی":