پہر کے معنی

پہر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پَہَر }

تفصیلات

iسنسکرت میں اسم |پرہرہ| سے ماخوذ |پہر| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٥١٨ء کو "لطفی بحوالہ سہ ماہی، اردو، کراچی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["٣ گھنٹے","٨ گھڑی","پہرے کا وقت","دن رات کا آٹھواں حصہ","دن کا چوتھا حصہ","وقت کا ایک پیمانہ جو آٹھ گھڑی یا تین گھنٹے کا ہوتا ہے"]

پرہرہ پَہَر

اسم

اسم ظرف زماں ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : پَہْروں[پَہ (فتحہ پ مجہول) + رَوں (و مجہول)]

پہر کے معنی

١ - دن کا آٹھواں حصہ، رات یا دن کا چوتھائی حصہ، تین گھنٹے۔

 ان کے جاتے ہی یہ وحشت کا اثر دیکھا کیے سوئے در دیکھا تو پہروں سوئے در دیکھا کیے (١٩٢٨ء، قمر، اوج قمر، ١١٥)

٢ - پہرے کا وقت، نوبت۔

"ایسا خوف کھاتا کہ پہر کے بجتے ہی چلا آتا۔" (١٨٠٢ء، نثر بے نظیر، ٥١)

٣ - وقت، زمانہ، دور۔

"کسی کا کیا دوش پہر ہی ایسا چڑھا ہے۔" (١٩٦٩ء، شبدساگر، ٢٩٠٦:٦)

پہر کے جملے اور مرکبات

پہردن, پہر رات, پہر بھر

پہر english meaning

watcheighth part of a daythree-hour periodto creak (as a bedstead)to have pains in the joints

شاعری

  • اب کیا کریں نہ صبر ہے دل کو نہ جی میں تاب
    کل اس گلی میں آٹھ پہر غش پڑے رہے
  • تھی صبح جو مُنہ کو کھول دینا
    ہر چند کہ تب تھی اک پہر رات
  • بے سدھ پڑا رہوں ہوں اس مست ناز بن میں
    آتا ہے ہوش مجکو اب تو پہر پہر میں
  • رات کے پچھلے پہر جب ڈوبنے لگتا ہے چاند
    لوٹ جاتا ہے تری دہلیز سے سایہ کوئی
  • لاکھ تڑپا کرے بیمارِ شبِ ہجر تو کیا
    صبح ہونے کی نہیں چار پہر سے پہلے
  • وعدہ وہ کرگئے ہیں قمر مجھ سے شام کا
    کیسے کٹیں گے چار پہر انتظار کے
  • کرنے لگے ہو آٹھوں پہر کیوں خُدا کو یاد؟
    اُس بُت سے ہوگئی ہے کوئی رسم و راہ کیا؟
  • ہم اپنی عمر کی ڈھلتی ہوئی اک سہ پہر میں ہیں
    جو ملنا ہے ہمیں تو مل ، چراغِ شام سے پہلے
  • کرنے لگے ہو آٹھوں پہر کیوں خدا کو یاد؟
    اس بت سے ہوگئی ہے کوئی رسم و راہ کیا؟
  • رات کے پچھلے پہر تاروں میں
    ایک ہنگامہ مچا رہتا ہے

محاورات

  • آٹھ (یا آٹھوں) پہر سولی پر رہنا
  • آٹھ آٹھ پہر(پا) جامے(کپڑوں) سے باہر رہنا
  • آٹھ پہر چونسٹھ گھڑی
  • آٹھ پہر سولی پر رکھنا
  • آٹھ پہر سولی پر رہنا۔ ہونا
  • آٹھ پہر میان سے باہر رہنا
  • آٹھ پہر کاؤں کاؤں
  • آٹھوں پہر جان سولی پہ ہے
  • آٹھوں پہر کال کا ڈنکا سر پر بجتا ہے
  • اتارو حاکم اور دوپہرے وہی نقصان کرنا ہے

Related Words of "پہر":