پیاس کے معنی

پیاس کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پِیاس (ی مخلوط) }

تفصیلات

iسنسکرت میں اسم |پری + آل| سے ماخوذ |پِیاس| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٤٢١ء کو "شکار نامہ بحوالہ |شہباز| سکھر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بچوں کی ایک بیماری جس میں پیاس زیادہ ہوتی ہے","پانی پینے کی خواہش","پانی کی خواہش","تشنہ لبی","س۔ پیاسا"]

پری+آل پِیاس

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

پیاس کے معنی

١ - پانی پینے کی خواہش، تشنگی۔

"پانی کی ضرورت کی کیفیت کے اظہار کو ہم پیاس کہتے ہیں" (١٩٤١ء، ہماری غذا، ١٨)

٢ - [ مجازا ] تمنا، خواہش، آرزو۔

"اس کی گفتگو میں کینہ تھا۔ ایک پیاس تھی" (١٩٢٢ء، انار کلی، ٦٤)

٣ - بچوں کے ایک مرض کا نام جس میں تشنگی بہت زیادہ ہوتی ہے۔ تونس۔

"لڑکی کو پیاس ہوگئی، اب پانی واسطے بچی کا بلبلانا، ایک چیخ آسمان پر ایک زمین پر" (١٩٠٨ء، صبحِ زندگی، ٣٨)

پیاس کے جملے اور مرکبات

پیاس کا چٹکا

پیاس english meaning

desire to drinkthirst; unnatural sensation of thirst (a disorder); desirelongingcravingcomplexion natureconstitutiondipositionhumourlong slake or quench thirstmoodpridesatiatesatisfy desire (for)strong desiretempertempreamentthirstto quench the thirstvanity

شاعری

  • لیے انگ انگ میں پیاس سی، سرِ شام وہ
    مری خواہشوں کی مثال تھا مرے سامنے
  • ملے کیسے صدیوں کی پیاس اور پانی، ذرا پھر سے کہنا
    بڑی دلربا ہے یہ ساری کہانی، ذرا پھر سے کہنا
  • سیل کی رہگزر ہوئے، ہونٹ نہ پھر بھی تر ہوئے
    کیسی عجیب پیاس تھی، کیسے عجب سحاب تھے!
  • پیئے ہیں سات سمندر مگر وہی ہے پیاس
    نگاہ بھرتی نہیں ہے کسی کو پاکر بھی
  • پیاس پھر بستیوں میں اتری ہے
    گفتگوئے فُرات کی جائے
  • کئی میل ریت کو کاٹ کر کوئی موج پھول کھلاگئی
    کوئی پیر پیاس سے مررہا ہے ندی کے پاس کھڑا ہوا
  • وصل مدام سے بھی ہماری بجھی نہ پیاس
    ڈوبے ہم آب خضر میں اور نیم جاں رہے
  • سلسبیل آکے اگر خلد سے ہو آب سبیل
    کہے مے نوش کہ بجھتی ہے کوئی اس سے پیاس
  • تین باری ہوئے جب پیاس سے بے ہوش امام
    آخر الام کیا پیاس میں روکر یہ کلام
  • آخر شب میں پھر اک مشک جو بھر لائے زہیر
    بچے سب ٹوٹ پڑے پیاس سے حالت تھی جوغیر

محاورات

  • آنسوؤں سے پیاس نہیں بجھتی
  • اوس چاٹے (سے) پیاس نہیں بجھتی۔ اوسوں (سے) پیاس نہیں بجھتی
  • اوس چاٹے کہیں پیاس بجھتی ہے / اوس چاٹے پیاس نہیں بجھتی
  • اوسوں پیاس نہ بجھنا / نہ جانا
  • اوسوں پیاس نہیں بجھتی
  • بھرے سمندر پیاسے
  • بھوک پیاس اڑادینا یا اڑانا (متعدی) اڑ جانا ۔ اڑنا ۔ جاتی رہنا یا جانا
  • بھوک پیاس مرنا
  • بھوکے کو ان پیاسے کو پانی جنگل جنگل آوادانی (آبادی)
  • پریت نہ جانے جات کجات۔ نیند نہ جانے ٹوٹی کھاٹ۔ بھوک نہ جانے باسی بھات۔ پیاس نہ جانے دھوبی گھاٹ

Related Words of "پیاس":