پیداوار کے معنی

پیداوار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پَے + (ی لین) + دا + وار }

تفصیلات

iفارسی میں اسم |پیدا| کے ساتھ فارسی لاحقہ نسبت |وار| ملنے سے مرکب نسبتی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٦٨ء کو "اصول سیاستِ مدن" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["تجارت کی آمدنی","زراعت یا تجارت وغیرہ كی آمدنی","زراعت یا تجارت وغیرہ کی آمدنی","فصل کی آمدنی","وہ چیز جو کھیت میں اُگے"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

پیداوار کے معنی

١ - وہ چیز جو کھیت میں آگے، فصل، زراعت۔

"بادل . وہیں پہنچ کر برستے ہیں، جہاں پیداوار اور زمین کی نشوونما کی حاجت ہے" (١٩٣٢ء، سیرۃ النبیۖ، ٤٦٥:٤)

٢ - وہ چیز جو کارخانے میں بنے، کارخانے میں تیار کیا ہوا مال۔

"اس شخص نے حال کی پیداوار کا حصہ اوروں کے صرف کے لیے چھوڑا اور مزدوروں کو اس حصہ سے تمتع اٹھانے کی استعداد دی۔" (١٨٦٨ء، اصول سیاستِ مدن، ١٠٩)

٣ - زراعت یا تجارت وغیرہ کی آمدنی، نفع۔

"آٹھ آنے کی پیداوار نہیں ہوئی، بارہ آنے کہاں سے آئیں گے" (١٩٣٢ء، میدان عمل، ٣٦١)

٤ - وجود میں آنے والی شے۔

"قدیم اور جدید طرز تعلیم کے محض بہترین ناقد اِسی قدیم طریقۂ تعلیم کی پیداوار ہوئے ہیں" (١٩٣٨ء، اقبال، اقبال نامہ، ٢٢٤:٢)

پیداوار کے مترادف

آمدنی, حصول, ثمر, صادر

آمدنی, پھل, ثمر, حاصل, زراعت, فصل, محاصل, نفع, یافت

پیداوار english meaning

produce (of land)yield; fruit; harvest; profits (of trade)proceedsoutturnincome(col. پیداواری pai|dávárí)fruitout-turnProduce of landprofits of trade

Related Words of "پیداوار":