کشمکش کے معنی

کشمکش کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کَش + مَکَش }

تفصیلات

iفارسی زبان میں کشیدن مصدر سے مشتق صیغۂ امر |کش| کے بعد |م| بطور لاحقہ نفی اور اس کے بعد پھر |کش| لانے سے متشکل ہوا۔ جو اردو میں اپنے ماخذ معانی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٣٠ء کو "کلیاتِ نظیر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بھیڑ جس میں سے نکلنا مشکل ہو","دونوں طرح مشکل","دُہری مشکل","گونگوں کا مقابلہ"]

کَشِیدن کَشْمَکَش

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

کشمکش کے معنی

١ - کشمکش، کھینا تانی، کشاکش، کشیدنگی، رکاوٹ۔

"پاکستان کے بننے تک یہ کشمکش جاری رہی۔" (١٩٩١ء، قومی زبان کراچی، ستمبر ١١)

٢ - مجادلہ، لڑائی، جھگڑا، تکرار۔

"اس کی لڑائی اور کشمکش ایک ہی ذات کے لیے وقف ہو سکتی تھی۔" (١٩٨٤ء، مقاصد و مسائل پاکستان، ١١٠)

٣ - مخمصہ بکھیڑا، الجھاؤ، غم و اندوہ۔

"چند لمحوں کی کشمکش کے بعد وہ گھوما اور عدالت کے کمرے سے باہر نکل گیا۔" (١٩٨٤ء، طوبٰی، ٥١٠)

٤ - اضطراب، پریشانی، مصیبت، مشکل۔

"ہر بحران ہمارے لیے خوف اور کشمکش کا ایک سیلاب سمیٹ لاتا ہے۔" (١٩٨٢ء، قومی یکجہتی میں ادب کا کردار، ٨٠)

٥ - دھکم پیل، مجمع، بھیڑ۔

 ڈوبے لٹوں کے سائے جینوں کی چاہ میں جیسے یین کشمکش اشتباہ میں (١٩٨٢ء، جوش ملیح آبادی (مہذب اللغات))

٦ - کوشش، تگ و دو، سعی، جدوجہد۔

"١٨٥٧ء سے ١٩٤٧ء تک کا زمانہ ہماری کشمکش کا زمانہ ہے۔" (١٩٦٨ء، غالب کون ہے، ٢٠٥)

کشمکش کے جملے اور مرکبات

کشمکش حیات

شاعری

  • ذہن اور دل میں چھیڑ گیا کوئی سرد جنگ
    اک سیلِ کشمکش کے مقابل کھڑا ہوں میں
  • رات میں اس کشمکش میں دیر تک سویا نہیں
    کل میں جب جانے لگا تو اُس نے کیوں روکا نہیں
  • طوفاں کی کشمکش میں تو کچھ زندگی بھی تھی
    ٹوٹے ہوئے اداس کناروں نے کیا دیا
  • رات میں اس کشمکش میں ایک پَل سویا نہیں
    کل میں جب جانے لگا تو اُس نے کیوں روکا نہیں
  • ہے کشمکش شراب کو جب کیجیے نظر
    جس وقت دیکھیے تو ہے ختکوں کے نیچے ہنگ
  • ہے کشمکش شراب کو جب کیجیے نظر
    جس وقت دیکھیے تو ہے خدکوں کے نیچے بھنگ
  • زندگی کی کشمکش تھی باعث افسردگی
    تم نے جھگڑا ہی چکایا لو چلو اچھا کیا
  • کشمکش دونوں میں ہے کچھ خاک بن پڑتی نہیں
    میں گہ کو بار خاطر ہوں مجھے دوبھر گرہ
  • ہے کشمکش برد و عدم اور مری جاں
    بالیں پہ ادھر موت ادھر چارہ گرآیا
  • ادب ہے اور یہی کشمکش تو کیا کیجے
    حیا ہے اور یہی گومگو تو کیونکر ہو

محاورات

  • وہ ‌کون ‌سی ‌کشمکش ‌ہے ‌جس ‌میں ‌تنکا ‌نہیں
  • کشمکش سے چھوٹنا
  • کشمکش میں پڑنا

Related Words of "کشمکش":