پیشہ کے معنی
پیشہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ پے + شَہ }
تفصیلات
iفارسی سے اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم مستعمل ہے سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["جو کچھ تحصیل معاش کے لئے کیا جائے","کام دھندا"]
پیشہ پیشَہ
اسم
اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : پیشے[پے + شے]
- جمع : پیشے[پے + شے]
- جمع غیر ندائی : پیشوں[پے + شوں (و مجہول)]
پیشہ کے معنی
پرتگیزوں کو دیکھو، پیشہ کرتے ہیں اپنا گھر بھرتے ہیں" (١٩٠١ء، راقم، عقد ثریا، ١١١)
رہتی ہے یہ مستعد ہمیشہ چستی چالاکی اس کا پیشہ (١٩٢٨ء، تنظیم الحیات، ٤٠)
"پہلے تو خیال آیا کہ پوچھے اس نے پیشہ کیوں شروع کیا" (١٩٤٧ء، قیامت ہمر کاب آئے، ٥٦)
"ایک تو وکالت پیشہ آدمی پھر سیاست پیشہ بھی ہونا چاہتے تھے" (١٩٥٨ء، خونِ جگر ہونے تک، ٣١)
پیشہ کے مترادف
شغل, کام, فن
آرٹ, اُدّم, حرفہ, دھندا, روزگار, شغل, عمل, فن, کام, کسب, ہنر, ہُنر
پیشہ english meaning
that which is followed (literally); vocationprofessioncrafttradebusiness; customhabitpractice; artskillcallingcustomoccupationpracticeprofession ; calling ; tradeto be successful in gaining one|s objectto effect one|s purpose by or throughto serve the purpose
شاعری
- اُس ظلم پیشہ کی یہ رسم قدیم ہے گی
غیروں پہ مہربانی یاروں سے کینہ جوئی - ہیں یہاں مجھ سے وفا پیشہ نہ بیداد کرو
نہ کرو ایسا کہ پھر میرے تئیں یاد کرو - جو سخا پیشہ ہیں وہ ببانٹ کے کھاتے ہیں سدا
ان کو ملتا ہے اگر نان جویں کا ٹکڑا - ہے دل میں اعل ہبل‘ لب پہ ہللویا ہے
کہاں صدیق وفا پیشہ و حمیم احم - جائے نہ کجی طبع جفا پیشہ سے ہر گز
کس طرح نکالے کوئی شمشیر کے خم کو - کبھی مجھ سے لگاوٹ ہے کبھی دشمن پہ ڈھلتے ہو
بڑے عیار پیشہ ہو عجب چلتی ہوا تم ہو - کیا کیا نیاز طینت اے ناز پیشہ تجھ بن
مرتے ہیں خاک رہ سے گوڈے رگڑ رگڑ کر - کیا کیا نیاز طینت اے ناز پیشہ تجھ بن
مرتے ہیں خاک رہ سے گوڑے رگڑ رگڑ کر - گو خموشی میں کیا پیشہ یہ مجلس میں تری
بند رکھتے ہیں زباں اپنی در انداز کہاں - ستم پیشہ پہ کرتے حشر میں دعویٰ شہادت کا
وفا کہتی ہے یہ شیوہ نہیں اچھا شکایت کا
محاورات
- بود ہم پیشہ باہم پیشہ دشمن
- پیشہ جبیب اللہ جو نہ کرے لعنت اللہ
- قحبہ چوں پیر شود پیشہ کند دلالی
- نوکری پیشہ کا گھر کیا، کبھی یہاں کبھی وہاں
- نکند جور پیشہ سلطانی۔ کہ نیاید زگرگ چوپانی