پیٹو کے معنی
پیٹو کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ پے + ٹُو }
تفصیلات
iسنسکرت سے ماخوذ اسم |پیٹ| کے ساتھ اردو قاعدے کے تحت لاحقۂ صفتِ |و| ملنے سے |پیٹو| بنا۔ اردو میں بطور صفت مذکر استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٣٧ء، کو "سلک الدرد" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بسیار خور","بندہ شکم","بہت ماتم کرنے والا","بہت کھانے والا","پیٹ پجاری","سینہ کوب","شکم پرست","شکم پرور","لت انبان","ماتم کناں"]
پٹ پیٹُو
اسم
صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جنسِ مخالف : پیٹو[پے + ٹو (و مجہول)]
- جمع ندائی : پیٹُوؤ[پے + ٹُو + او (و مجہول)]
- جمع غیر ندائی : پیٹُوؤں[پے + ٹُو + اوں (و مجہول)]
پیٹو کے معنی
"اس نسخے سے پیٹو آدمی جن کی توند نکل آتی ہے اور زندگی دوبھر ہو جاتی ہے، صحت یاب ہو جاتے ہیں۔" (١٩٣٧ء، سلک الدرر، ٨١)
"پھر دال موٹھ پھانکی، بہت پیٹو تھیں اور مستقل کھا رہی تھیں۔" (١٩٧٦ء، دلربا، ٢٥)
"اگر تم اس پر عمل نہیں کر سکتے ہو اور ہوس کو نہیں چھوڑ سکتے ہو تو پیٹوؤں، کم ہمتوں کی باتیں کیوں مجھ سے کہتے ہو۔" (١٨٠٢ء، خردافروز، ٢٤٨)
پیٹو کے مترادف
لالچی
اکال, اکول, بلاچٹ, بلانوش, جرمنم, چھوڑ, حریص, سبطن, طامع, عُمّل, لالچی, ڈاکن, کھاؤ
پیٹو english meaning
Gluttonous
شاعری
- منہ کسی اور کا گر دیکھ کے میرا دیکھو
مجھے روؤ مجھے پیٹو میرا مردہ دیکھو
محاورات
- پیس لوں تو پیٹوں
- پیٹو مرے پیٹ کو نامی مرے نام کو
- سیندور ٹکلی جرل تو پیٹو میں بجر پرل
- مجھے پیٹو یا گاڑو
- ہمیں پیٹو یا گاڑو۔ پیٹے یا گاڑے ہم کو گاڑے۔ ہماری بھی کھاؤ۔ یا کھائے۔ ہم کو ہے ہے کرے
- ہمیں یا پیٹو یا پیٹے کھاؤ یا کھائے گاڑو یا گاڑے