پیٹھ پیچھے کے معنی
پیٹھ پیچھے کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ پِیٹھ + پی + چھے }
تفصیلات
iسنسکرت سے ماخوذ اسم |پیٹھ| کے ساتھ ہندی تابع فعل |پیچھے| ملنے سے مرکب نسبتی بنا۔ اردو میں بطور متعلقِ فعل استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٧١٨ء کو "دیوانِ آبرو" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بعد از انتقال","بعد میں","غیبت میں","غیر حاضری میں","غیر حاضری یا عدم موجودگی میں","مرنے کے بعد"]
اسم
متعلق فعل
پیٹھ پیچھے کے معنی
١ - غیبت میں، غیر حاضری یا غیر موجودگی میں۔
"لوگ منہ پر تو کچھ نہ کچھ کہتے، پیٹھ پیچھے گالیاں دیتے۔" (١٩٦٢ء، معصومہ، ١٢٧)
٢ - [ مجازا ] مرنے کے بعد۔
"جب ہم ہی نہ رہے تو ہمارے پیٹھ پیچھے کچھ ہی ہوا کرو۔" (١٨٨٦ء، مخزن المحاورات، ٢٩٣)
پیٹھ پیچھے english meaning
Behindin the absence of.to prepare or arrange the records of a caseto prepare the proceeding of case
شاعری
- و تیرہ ہے یہی دنیا کا اس سے جی نہ چھوڑ اے دل
برای پیٹھ پیچھے رو برو تحسین ہوتی ہے - نکتہ چیں ہیں پیٹھ پیچھے تیرے کپڑوں پر حسیں
صاف یہ بے ننگ دھونا دھوتے ہیں ہوشاک کا
محاورات
- پیٹھ پیچھے
- پیٹھ پیچھے (برا) کہنا
- پیٹھ پیچھے بادشاہ کو (بھی برا کہتے ہیں) گالیاں دیتے ہیں
- پیٹھ پیچھے ڈال دینا
- پیٹھ پیچھے ڈوم راجا
- پیٹھ پیچھے کچھ بھی ہو
- پیٹھ پیچھے کہنا
- منہ پر اور، پیٹھ پیچھے اور
- منہ پر ممانی، پیٹھ پیچھے (دغا مرانی) عیبانی
- منہ در منہ خالہ نانی پیٹھ پیچھے دشمن جانی