پیٹی کے معنی
پیٹی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ پے + ٹی }
تفصیلات
iسنسکرت میں اسم |پیٹ+ اکہ| سے ماخوذ |پیٹی| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٠٢ء کو "باغ و بہار" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["توپ یا بندوق کے سامان رکھنے کا بکس","جامہ دانی","چمڑی یا کپڑے کا چوڑا ٹکڑا جو کمر میں باندھتے ہیں","چمڑے کا چوڑا ٹکڑا جو مشینوں کے پہیّوں پر دوسرے پہئے کو چکر دینے کے لئے چڑھایا جاتا ہے","لوہے کا نقدی رکھنے کا صندوق","لکڑی کا صندوق یا پارسل جس میں سامان تجارت آتا ہے","نیفے کا اَستر","وہ چمڑے وغیرہ کا ٹکڑا جو شکاری درندوں چیتے وغیرہ کی کمر میں باندھتے ہیں","وہ کپڑا جو زچہ کی کمر میں باندھتے ہیں","وہ کپڑا جو عورتیں چوٹی گوندھنے کی غرض سے پہلے لپیٹ کر موباف باندھتی ہیں"]
پیٹ+اکہ پیٹی
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : پیٹِیاں[پے + ٹِیاں]
- جمع غیر ندائی : پیٹِیوں[پے + ٹِیوں (و مجہول)]
پیٹی کے معنی
"کمر میں ایک مرصع پیٹی تھی" (١٩٠٠ء، بست سالہ عہدِ حکومت، ٢٣٦)
"پیٹی ہے جو دوچرخیوں پر چڑھی ہوئی ہے جسے ان چرخیوں پر بڑی تیز رفتاری سے گھمایا جاسکتا ہے" (١٩٧٠ء، جدید طبیعیات، ٦٣)
"چمڑے کی پیٹی اور گردن بھری ہوئی، موٹی، چکنی، ہموار اور ملائم ہو" (١٩٥٠ء، چرم سازی، ١٩٠)
"سطح کی شکل کرہ نما ہے گویا اس کے استوائی حصوں کے گرد مادہ کی ایک زائد تہہ یا پٹی لگی ہوئی ہے" (١٨٩٤ء، علم ہیئت، ١٤٧)
"جیب خرچ کے لیے ایک چھوٹی پیٹی نوٹوں کی نکال کر خزانہ بدستور محفوظ کر دیا گیا" (١٩٣٥ء، |اودھ پنچ| لکھنؤ، ٢٠، ٥:٩)
"بھائی نے ٹین کی پیٹی پر جو مندر میں رکھی ہوئی تھی کافی رکھدی اور چلا آیا" (١٩٢٢ء، غریبوں کا آسرا، ٩٧)
"تم سب کے سب ہلاک ہو جاو گے اور کوئی بھی نہ بچے گا جو آگ لگائے مگر وہ شخص جو صلیب اور پیٹی کی پوجا کرے" (١٩٤١ء، الف لیلہ و لیلہ، ١٠٩:٢)
"کپڑوں کی پیٹیاں منگوائیں اور انہیں کھول کھول کر دیکھا" (١٩٢٩ء، خمارِ عیش، ٣٤)
"پیٹی میں سے سوئی تاگا نکال پھولوں کی ایک لڑی بنا کر گلے میں ڈال لی" (١٩٦٢ء، ساقی، کراچی، جولائی، ٥٠)
"گوٹے کناری کی پیٹی بغل میں داب کر کوئی چھالیہ . فروخت کرنے جاتی اور گھر کا حال دیکھ بھال کر چلی آتی" (١٩٠٥ء، رسومِ دہلی، ٤٤)
"کمپنی والوں نے موٹر کے پُرزے پیٹیوں میں بند کر کے پشاور بھیجے" (١٩٦٧ء، اردو ڈائجسٹ،٧، ١٢٠:١٢)
"ایک آدمی ہارمونیم کی پیٹی اٹھائے خوش خوش گاتا جارہا تھا" (١٩٦٠ء، سیاہ حاشیے، ١٨)
"کھوپڑا ملا کے گوٹا بنایا شیشے اور کاغذ کی پیٹیوں اور کار چوبی بٹووں . میں رکھ کر . آپس میں بٹ رہا ہے" (١٨٨٥ء، بزمِ آخر، ٤٩)
"عرب گینڈے کے سینگ بھی یہاں سے چین لے جاتے تھے اس کی پیٹی بنتی تھی" (١٩٢٩ء، عرب و ہند کے تعلقات، ٧٨)
پیٹی کے مترادف
صندوق
بیلٹ, پٹکا, پٹیکا, چھاتی, خُرجی, خرجین, سینہ, صدر, کمربند
پیٹی english meaning
a belly-banda belta casketan iron-safeone born fatoutwardly humble but inwardly cunningto belt
شاعری
- اذانوں سے سوا بیدار کن انجن کی سیٹی ہے
اسی پر شیخ بیچارے نے چھاتی اپنی پیٹی ہے - میری کوکا جو ہے یاروں پیٹی
تو وہ اک لبڑو ہے پیاروں پیٹی - پیٹی جو دہاں پہ وہ دھڑا دھڑ
پٹس پڑی چل گئے دو ہنٹر
محاورات
- پیٹی لڑانا یا مارنا
- پیٹی لے لینا یا لینا
- ہگ نہ سکیں پیٹ کو پیٹیں