پیچھے کے معنی

پیچھے کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پی + چھے }

تفصیلات

iسنسکرت سے ماخوذ اسم |پیچھا| سے مشتق |پیچھے| اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے سب سے پہلے ١٦٧٤ء کو "نصرتی (قدیم اردو)" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بعد ازاں","بعد میں","بعد کو","پچھلی طرف","عدم موجودگی میں","عقب میں","غیبت میں","مرنے کے بعد","من بعد","وجہ سے"]

پکشج+کہ پِیچھا پِیچھے

اسم

متعلق فعل

پیچھے کے معنی

١ - بعد (زمانے کے اظہار کے لیے)۔

"چند جانے پہچانے گھروں کے سوائے سورج چھپے پیچھے کسی کے گھر پر مریض کو دیکھنے نہیں جاتی" (١٩٤٤ء، افسانچے، ٥٥)

٢ - بعد کو، پھر، پس ازاں، پہلے کا ضد۔

"جب حاکم صاحب سلونی کو مار رہے تھے تو چار آدمی انہیں پکڑے ہوئے تھے، نہیں تو اسی دم میاں کا خون چوس لیتے، پیچھے چاہے پھانسی ہو جاتی" (١٩٣٢ء، میدانِ عمل، ٤٠٥)

٣ - بعد میں، غیبت میں، عدم موجودگی میں۔

 مت پوچھ کہ کیا حال ہے میرا ترے پیچھے تو دیکھ کہ کیا رنگ ہے تیرا مرے آگے (١٨٦٩ء، غالب، دیوان، ٢٤٨)

٤ - مرنے کے بعد۔

"ارسطو شاگردوں کی ایک بہت تعداد پیچھے چھوڑ گیا" (١٩٤٣ء، تاریخ الحکما (ترجمہ)، ٨٢)

٥ - عقب، پچھلی طرف (سمت کے اظہار کے لیے)۔

"وہ کپڑا مڑ کر پیچھے رہا، اس کی کیکری بنائی، آگے بازار کی بیل لگائی" (١٩٠٨ء، صبح زندگی، ١٧٧)

٦ - فی، ہر ایک، گنتی میں ایک۔

"ہمارے یہاں نٹنیاں یہی کرتی ہیں مگر جنہوں نے اس قسم کی قلابازیاں سیکھی تھیں ان میں سے سیکڑے پیچھے پچھتر اولاد سے محروم ہیں" (١٩٢٩ء، |اودھ پنچ| ١٤، ٤:١١)

٧ - واسطے، لیے، کی خاطر۔

"ذراسی بات کے پیچھے لاکھ کا گھر خاک کر دیتے" (١٩٦٢ء، ساقی، ٦٥، ٤١:١)

٨ - باعث، سبب، کارن۔

"لاکھوں کی آمدنی کیوں نہ ہو مگر قرض کے پیچھے سب خاک ہیں" (١٩٠٨ء، صبحِ زندگی، ١٢٦)

٩ - ساتھ ساتھ۔

"اگر فوج کے پیچھے عوام کی بھی طاقت ہوتی . تو پھر راجپوت راجا ایک لڑائی ہی کی شکست کو فیصلہ کن چیز نہیں سمجھتے" (١٩٥٨ء، ہندوستان کے عہد وسطٰی کی ایک جھلک، ٨٩)

١٠ - پر، کسی کے لیے، واسطے، برائے۔

"اگر کوئی پنچھی کے پیچھے محنت کرے تو وہ بولنے لگتا ہے" (١٨٠٣ء، اخلاقِ ہندی، (ترجمہ)، ٦)

١١ - کم، خفیف، کم تر۔

"اس کی توصیف و تحسین میں مغرب مشرق سے پیچھے نہیں ہے" (١٩٤٦ء، شیرانی، مقالات، ١٢٤)

١٢ - آئندہ یا مستقبل۔

"اس موقع اور آمدنی کو غنیمت سمجھے اور کچھ پیچھے کے لیے بھی پس انداز کیجئیے" (١٩٢٤ء، انشاے بشیر، ١٧٠)

١٣ - [ فقہ ] کسی کی اقتداء میں، امامت میں۔

"اہل سنت و جماعت مخالفین مذہب کے پیچھے نماز پڑھنا جائز سمجھتے تھے" (١٩٠٤ء، مقالاتِ شبلی، ٢٤٨:١)

پیچھے کے مترادف

بعد, واپس

باعث, برائے, بعد, بعدہ, پس, پشت, پھر, خاطر, دنبال, سپس, عقب, غیبت, فی, قفا, لئے, واسطے, ہرایک

پیچھے کے جملے اور مرکبات

پیچھے پیچھے, پیچھے سے

پیچھے english meaning

behindat the backin the rearasternin the absence (of)after the death (of)for the sake (of)as a result (of)afterafter the death of or in consequence ofafter wardsagoin the absence ofsubsequentlyto rub the body of a person while bathing

شاعری

  • پھرے ہے باؤلا سا پیچھے ان شہری غزالوں کے
    بیاباں مرگ ہوگا اس چلن سے میر بھی آخر
  • ندیم جو بھی ملاقات تھی ادھوری تھی
    کہ ایک چہرے کے پیچھے ہزار چہرے تھے
  • نکل گلاب کی مُٹھی سے اور خوشبو بن
    میں بھاگتا ہوں ترے پیچھے اورتُو جگنو بن
  • وہ کارواں کہ جو منزل پہ اپنی جا پہنچا
    اُسی کے پیچھے رَواں صورتِ غبار ہوں میں
  • ہجومِ شوق کے پیچھے چلے اور اتنی مدت تک
    کہ اعزازِ امیرِ کارواں بخشا گیا مجھ کو
  • آنے والا کل

    نصف صدی ہونے کو آئی
    میرا گھر اور میری بستی
    ظُلم کی اندھی آگ میں جل جل راکھ میں ڈھلتے جاتے ہیں
    میرے لوگ اور میرے بچّے
    خوابوں اور سرابوں کے اِک جال میں اُلجھے
    کٹتے‘ مرتے‘ جاتے ہیں
    چاروں جانب ایک لہُو کی دَلدل ہے
    گلی گلی تعزیر کے پہرے‘ کوچہ کوچہ مقتل ہے
    اور یہ دُنیا…!
    عالمگیر اُخوّت کی تقدیس کی پہرے دار یہ دنیا
    ہم کو جلتے‘ کٹتے‘ مرتے‘
    دیکھتی ہے اور چُپ رہتی ہے
    زور آور کے ظلم کا سایا پَل پَل لمبا ہوتا ہے
    وادی کی ہر شام کا چہرہ خُون میں لتھڑا ہوتا ہے

    لیکن یہ جو خونِ شہیداں کی شمعیں ہیں
    جب تک ان کی لَویں سلامت!
    جب تک اِن کی آگ فروزاں!
    درد کی آخری حد پہ بھی یہ دل کو سہارا ہوتا ہے
    ہر اک کالی رات کے پیچھے ایک سویرا ہوتا ہے!
  • وقت سمندر میں ایک سے ہیں دن رات
    آگے گہری کھائی پیچھے ہے ظلمات !
  • صدیوں پیچھے بھاگے گا
    ٹھہرا جو اک دَم کو بھی
  • چاند تارے دُور پیچھے رہ گئے
    میں کہاں پر آگیا اُڑتا ہُوا
  • بستیاں دھندلاگئیں، پھر کھوگئیں
    روشنی کا چہرہ پیچھے رہ گیا

محاورات

  • آبرو کے پیچھے پڑنا
  • آگے آگرہ پیچھے لاہور
  • آگے آگے گرو پیچھے پیچھے چیلا
  • آگے پگ رکھے پت بڑھے پیچھے پگ رکھے پت جاﺋﮯ
  • آگے پیچھے پھرنا
  • آگے پیچھے چلنا
  • آگے پیچھے سب چل بسینگے (دینگے)
  • آگے پیچھے لگے ہونا
  • آگے پیچھے ہاتھ دھرے ہونا
  • آگے جاتے گھٹنے ٹوٹیں پیچھے دیکھتے آنکھیں پھوٹیں

Related Words of "پیچھے":