چاق کے معنی
چاق کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ چاق }
تفصیلات
iاصلاً ترکی زبان کا لفظ |چاغ| ہے فارسی میں |چاق| ماخوذ ہے اور فارسی سے اردو میں آیا اور اصل حالت میں مستعمل ہے۔ ١٦٩٧ء میں "دیوانِ ہاشمی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["چُست و چالاك","چست و چالاک","زور آور","صحت مند","صحت ور","طاقت ور","ملائی کے لئے تیار (گھوڑا)","موٹا تازہ","ہشاش بشاش"]
اسم
صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : چاقوں[چا + قوں (واؤ مجہول)]
چاق کے معنی
"اگرچہ بچہ چاق ہے تو خون کو مشیمہ کی طرف کو سوتتے ہیں۔" (١٨٩٢ء، میڈیکل جیورس پروڈنس، (ترجمہ)، ٢٠٠)
فلک کج رو کے ہت مہ نو کمان چاق دستا ہے قضا کا تیرے کر بہت ہنر میں طاق دستا ہے (سری (بیاض مراثی)،٦٠)
"ہوائے خنک نے دماغ پریشان کو چاق کیا۔" (١٩١٥ء، گلدستۂ پنچ، ١٨٥)
پیشوائی کو بتان سیم ساق محو بازی شاہد ان چست و چاق (١٩٦٢ء، ہفت کشور، ٢٠)
رسی ٹھار آشہ کماں چاق کر چلا یا لگا تیر تس گھانٹ پر (١٦٥٧ء، گلشن عشق، ٥٨)
تیرے نغمے ترے مضموں ہیں یہ شہ نائے قلم دم کشی پر ہے سر دست کمربستہ و چاق (١٨٥٤ء، ذوق، دیوان، ٢٧٨)
ناتوانی کے سبب کپڑے بدن پر ہیں درست چاک سینہ ہو جو سودائے دل اپنا چاق ہو (١٨٣٦ء، ریاض البحر، ١٧٤)
گر نمک کچھ چاق یا کم ہو گیا پھر تو برپا شور ماتم ہو گیا (١٨٩٩ء، مثنوی نان و نمک، ١١)
چاق کے مترادف
چوبند
بلوان, بلونت, پھرتیلا, تروتازہ, تندرست, توانا, تیز, چالاک, چتر, چست, چوبند, صحیح, طرار, فرار, قوی, مضبوط, ہوشیار
چاق کے جملے اور مرکبات
چاق و چوبند
چاق english meaning
a horse ready to coverActivealertchaste (language)erectidiomaticin spiritsmerepure and simplethoroughwell in good health
شاعری
- فلک کج رو کے بت مہ نو کمان چاق دستا ہے
قضا کا تیرے کر بہت ہنر میں طاق دستا ہے - دین کے کاموں سیں میرا یہ نفس کافر ہے سست
پر جو کہیں دیکھے ہے امرد کوں تو ہوجاتا ہے چاق - ہے گیان ونتی گن بھری ہر بات میں بھی ہوئی ہے
بھی ہے قبول صورت ٹک یک ہیگی جو نی میں بھی چاق
محاورات
- چاق چوبند ٹکا نعلبند
- چراغ چاق کرنا
- طبیعت چاق ہونا
- طبیعت کا چاق و چوبند ہونا