جاڑے کی چاندنی

{ جا + ڑے + کی + چانْد (ن مغنونہ) + نی }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسماء |جاڑے اور چاندنی| کے درمیان |کی| بطور حرف اضافت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٧٩ء میں نوراللغات کے حوالہ سے "جان صاحب" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

جاڑے کی چاندنی کے معنی

١ - جاڑے کی چاندنی سے لطف نہیں اٹھایا جا سکتا؛ بے فائدہ چیز جس سے لطف نہ اٹھایا جا سکے۔

 مفلس کی ہے جوانی یہ جاڑے کی چاندنی بدتر ہے سو بڑھاپے سے اپنا شباب اب (١٨٧٩ء، جان صاحب، نوراللغات)