چاندنی کے معنی

چاندنی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ چانْد (ن مغنونہ) + نی }

تفصیلات

iسنسکرت زبان کے لفظ |چندرہ| سے ماخوذ |چاندنا| بنا اور |ی| لاحقۂ نسبت لگانے سے |چاندنی| بنا۔ قیاس کیا جاتا ہے کہ پنجابی کے لفظ |چُند| سے بھی ماخوذ ہے۔ ١٦٨٤ء میں "رضوان شاہ و روح افزا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک پودے کا نام","ایک قسم کا فرش","چاند کی روشنی","رات کی رانی","روشنی ماہ","سفید چادر","ضیائے قمر","گلِ شبو","نورِ قمر","کوئی سفید یا چمکدار چیز"]

چَنْدرَہ چانْدْنا چانْدْنی

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : چانْدْنِیاں[چانْد (ن مغنونہ) + نِیاں]
  • جمع غیر ندائی : چانْدْنِیوں[چانْد (ن مغنونہ) + نِیوں (و مجہول)]

چاندنی کے معنی

١ - چاند کی روشنی؛ تابِش ماہ۔

 کہیں مہر کو تاج زرمل رہا تھا عطا چاند کو چاندنی ہو رہی تھی (١٩٢٤ء، بانگ درا، ٤٨)

٢ - چمک دمک، آب و تاب، روشنی۔

 وہ داغ جن سے چاندنی چھٹکی اندھیری گور میں وہ داغ جن سے چاندنا پھیلا ہے میری گور میں (١٩١٦ء، انشائے بشیر، ١١٠)

چاندنی کے جملے اور مرکبات

چاندنی چوک

چاندنی english meaning

a kind of flowera white cloth spread over a carpetclothe spread over a carpetmoonbeamsMoonlightname of a flowerroller (of oil or sugar mill)

شاعری

  • جی چاہتا ہے عیش کریں ایک رات ہم
    تو ہووے چاندنی ہو گلابی شراب ہو
  • اس مہ کے جلوہ سے کچھ تا میر یاد دیوے
    اب کی گھروں میں ہم نے سب چاندنی ہے بوئی
  • سب چاندنی سے خوش ہیں‘ کسی کو خبر نہیں
    پھاہا ہے ماہتاب کا گردوں کے گھاؤ پر
  • تم چاندنی ہو‘ پھول ہو‘ نغمہ ہو‘ شعر ہو
    اللہ رے! حسنِ ذوق مرے انتخاب کا
  • ترا خیال جسے میں چھپائے پھرتا ہوں
    بکھر گیا مرے آنگن میں چاندنی کی طرح
  • غریبی میں میرا مرنا قمر رشک امیری ہے
    چڑھیں گی چاندنی کی چادریں گورِ غریباں پر
  • تمہیں مجھ سے محبت ہے

    محبت کی طبیعت میں یہ کیسا بچپنا قدرت نے رکھا ہے!
    کہ یہ جتنی پرانی جتنی بھی مضبوط ہوجائے
    اِسے تائیدِ تازہ کی ضرورت پھر بھی رہتی ہے

    یقیں کی آخری حد تک دِلوں میں لہلہاتی ہو!
    نگاہوں سے ٹپکتی ہو‘ لہُو میں جگمگاتی ہو!
    ہزاروں طرح کے دلکش‘ حسیں ہالے بناتی ہو!
    اِسے اظہار کے لفظوں کی حاجت پھر بھی رہتی ہے

    محبت مانگتی ہے یوں گواہی اپنے ہونے کی
    کہ جیسے طفلِ سادہ شام کو اِک بیج بوئے
    اور شب میں بارہا اُٹھے
    زمیں کو کھود کر دیکھے کہ پودا اب کہاں تک ہے!
    محبت کی طبیعت میں عجب تکرار کی خو ہے
    کہ یہ اقرار کے لفظوں کو سننے سے نہیں تھکتی
    بچھڑنے کی گھڑی ہو یا کوئی ملنے کی ساعت ہو
    اسے بس ایک ہی دُھن ہے
    کہو … ’’مجھ سے محبت ہے‘‘
    کہو … ’’مجھ سے محبت ہے‘‘

    تمہیں مجھ سے محبت ہے
    سمندر سے کہیں گہری‘ ستاروں سے سوا روشن
    پہاڑوں کی طرح قائم‘ ہواؤں کی طرح دائم
    زمیں سے آسماں تک جس قدر اچھے مناظر ہیں
    محبت کے کنائے ہیں‘ وفا کے استعارے ہیں
    ہمارے ہیں
    ہمارے واسطے یہ چاندنی راتیں سنورتی ہیں
    سُنہرا دن نکلتا ہے
    محبت جس طرف جائے‘ زمانہ ساتھ چلتا ہے
  • تُو نہیں‘ تیرا غم ہے چاروں طرف
    جس طرح چاند‘ چاندنی میں نہیں
  • میں اس کو دیکھتا رہتا ہُوں رات ڈھلنے تک
    جو چاندنی تری گلیوں سے ہو کے آتی ہے
  • تُو نہیں ، تیرا غم ہے چاروں طرف
    جس طرح چاند، چاندنی میں نہیں

محاورات

  • پنڈت اور مشالچی دونوں الٹی ریت اور دکھاوے چاندنی آپ اندھیرے بیچ
  • جا کو جان جان سوارتھ سدھے موہی تاہے سہات۔ چور نہ پیاری چاندنی جیسے کاری رات
  • چار دن چاندنی چار دن اندھیاری
  • چار دن کی چاندنی
  • چار دن کی چاندنی اور پھر اندھیری رات ہے
  • چار دن کی چاندنی پھر (اندھیرا پاکھ یا اندھیر کا اندھیر) اندھیری رات
  • چاندنی (کا) مار جانا
  • چاندنی چٹکنا(یا چھٹکنا)
  • چاندنی چھٹکنا
  • چاندنی صاف ہونا

Related Words of "چاندنی":