چاندی کے معنی

چاندی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ چاں + دی }ایک قیمتی دھات، سفید چادر

تفصیلات

iسنسکرت زبان کے لفظ |چندر| سے ماخوذ اردو میں |چاند| بنا اور |دی| لاحقہ نسبت لگا کر |چاندی| بنا اور بطور اسم مستعمل ہوا۔ ١٥٦٤ء میں "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آدمی کے سر کا اوپر کا حصہ","ایک سفید عنصر دھات جو پانی سے ڈیڑھ گنا بھاری ہے۔ غریب لوگ زیور بناتے ہیں۔ درمیانی درجے کے سکے اس کے بنتے ہیں۔ تانبے وغیرہ کی چیزوں پر اس کاملمع کرتے ہیں","ایک سفید کانی جوہر کا نام اور اکثر اس کا زیور اور روپیہ بنایا جاتا ہے","ایک سفید کانی جوہر کا نام اکثر اس کا زیور اور روپیہ بنایا جاتا ہے","سنسکرت\"چندر\" کا","کام کا ٹھیک ہونا"], ,

چَنْدَر چانْدی

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد ), اسم

اقسام اسم

  • جمع : چانْدِیاں[چاں + دِیاں]
  • جمع غیر ندائی : چانْدِیوں[چاں + دِیوں (و مجہول)]
  • لڑکا
  • لڑکی

چاندی کے معنی

١ - ایک سفید رنگ کی قیمتی دھات جو کان سے نکلتی ہے اور بیشتر زیورات، سکے اور نازک قسم کے برت وغیرہ بنانے کے کام میں آتی ہے، نقرہ، فضّہ، سیم۔

"اگر چاندی کے ایک پیالے کو صراحی بنانا چاہیں تو جب تک پیالے کی صورت کو صراحی کو صورت اختیار نہیں کرسکتا" (١٩٠٢ء، علم الکلام، ١٣٤:١)

٢ - مال، دولت، روپیہ، سرمایہ۔

"حکومت اپنی ہویا پرائی انہیں اپنی چاندی کی فکر ہے" (١٩٧٥ء، درد لکشا، ١٩)

٣ - چاند، سرکے اوپر کا حصہ، چندیا۔

خداوند تیرے گھٹنوں اور ٹانگوں میں ایسے برے پھوڑے پیدا کرے گا کہ ان سے تو پاؤں کے تلوے سے لے کر سر کی چاندی تک شفا نہ پا سکے گا" (١٩٥١ء، کتاب مقدس، ١٩٣)

٤ - ایک قسم کی مچھلی جو دو یا تین انچ لمبی ہوتی ہے۔ (شبد ساگر)

 یاں برف کے تودے گلتے تھے چاندی کے فوارے چلتے تھے چشمے سیماب اگلتے تھے نالوں نے دھو مچائی تھی (١٩٣٧ء، نغمۂ فردوس، ٢٥:١)

٥ - سفیدی، چمک۔

چاندی بی بی، چاندی بیگم، چاندی سرداری

چاندی کے جملے اور مرکبات

چاندی پتر, چاندی پونم, چاندی خانہ, چاندی کا پتر, چاندی کا میل, چاندی کا ورق, چاندی کی تخی

چاندی english meaning

gainprofitSilverwealthwooden foundation of brickwork in wellChandi

شاعری

  • ایک ذرا سا دل ہے جس کو توڑ کے بھی تم جاسکتے ہو
    یہ سونے کا طوق نہیں‘ یہ چاندی کی دیوار نہیں ہے
  • آہستہ سبز گھاس پہ چاندی سے پاؤں رکھ
    اس ضو سے جل نہ جائے یہ کم خواب دیکھنا
  • پہنا دیا شفق نے سونے کا سارا زیور
    سورج نے اپنے گہنے چاندی کے سب اتارے
  • مجھ سے کیا بات لکھانی ہے کہ اب میرے لیے
    کبھی سونے کبھی چاندی کے قلم آتے ہیں
  • ذرادیکھ چاندی کی پتیوں نے بکھر بکھر کے تمام شب
    ترا نام لکھا ہے ریت پر کوئی لہر آکے مٹا نہ دے
  • سرکانپا چاندی بال ہوئے منھ پھیلا پلکیں آن جھکیں
    قدٹیڑھا کاں ہوئے بہرے اور انکھیں بھی چندھیانی گئیں
  • ترش روئی سے نہ کیوں سیم تنوں کو ہو فروغ
    روپ چاندی کا بدل جاتا ہے ترشائی سے
  • پگھلی چاندی کی طرح سے ہے تھلکتی چاندی
    آج کوٹھے پہ لگا دو میرے سونے کا پلنگ
  • وہ کٹھلے کنگن کُندن کے وہ بازو چَھلّے اور مُندری
    وہ جھانجھن بجتی چاندی کی اور چوڑی گھنگھرو چوراسی
  • جو لالچ کر یہاں روپئے چھپادے راہ مولا سیں
    عجب نئیں آفتاب حشر میں اس کی جلے چاندی

محاورات

  • چاندی کا جوتا سر پر
  • چاندی کردینا یا کرنا
  • چاندی کی ریت نہیں سونے کی توفیق نہیں
  • چاندی ہونا
  • چاندی ہونا(یا ہوجانا)
  • سونا چاندی آگ میں ہی پرکھے جاتے ہیں

Related Words of "چاندی":