چاول کے معنی

چاول کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ چا + وَل }

تفصیلات

iسنسکرت زبان کے لفظ |تنڈولن| سے ماخوذ اردو میں |چاول| بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٦٥ء میں "عملی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک چاول کا وزن","ایک قسم کا اناج جو سفید رنگ کا ہوتا ہے اور جسے ابال کر کھاتے ہیں","برنج ایک سفید غلّہ کا نام","برنج ایک سفید غلُہ کا نام","خشخاش کے برابر","رتّی کا آٹھواں حصہ","رتی کا آٹھواں حصہ","نیز وہ زیرہ یا گری جو کسی نباتات یا اور غلّہ سے نکالا جائے","وہ گری جو کسی نباتات یا غلے سے نکالی جائے اور باریک چھوٹی اور لمبی ہو"]

تَنْڈولَن چاوَل

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : چاوَلوں[چا + وَلوں (و مجہول)]

چاول کے معنی

١ - ایک سفید غلّہ یا دانہ جو دھان کا چھلکا دور ہونے سے برآمد ہوتا ہے نیز دھان۔

"چاول یا دھان . یہ ایک سالہ بوٹی ہے عموماً گرم ممالک میں کاشت کی جاتی ہے" (١٩٦٢ء، مبادی نباتیات، ٢٥٣)

٢ - زیرہ یا گرمی جو کسی نبات یا کسی غلے سے نکالی جائے۔

"چڑچٹے کے چاول، کنگنی کے چاول، دھنیے کے چاول وغیرہ۔" (١٨٩٥ء، فرہنگ آصفیہ، ٩٥:٢)

٣ - کسی میوے وغیرہ کے تراشے یا کترے ہوئے ٹکڑے۔

اس میں انگور یا انناس کے چاول یا سنترہ کی پھانک کے ٹکڑے ڈال کے . پانی میں رکھ دیں۔" (١٩٤٤ء، ناشتہ، ١٥)

٤ - آٹھ خشخاش کے دانوں کے برابر وزن۔ (خزائن الادویہ، 331:1)

چاول کے جملے اور مرکبات

چاول برابر, چاول بھر, چاول مونگرا

چاول english meaning

one-eight of a rattione-eight of |ratti|ricerice-dish

شاعری

  • آب جوش میں چاول پساکر
    گیلی صافی کا دم دیددیں
  • پالک کی بھاجی باجری میریچ خاطر لاؤ ڈھونڈ
    دیو سب کو چاول گوش گھیوں گھیو ساگ میتھی سوۓ کا
  • پالک کی بھاجی باجری میریچ خاطر لاؤ ڈھونڈ
    دیو سب کو چاول گوش گھیوں گھیو ساگ میتھی سوئے کا
  • شراب ہو جو پرانی تو اڑ چلے ہے نشا
    پرانے جب ہوئے چاول تو ہے انہیں میں مزا
  • پالک کی بھاجی یا جری میریچ خاطر لاؤڈھونڈ
    دیو سب کو چاول گوش گئوں گھیو ساگ میتھی سوئے کا
  • وہ ایک دن تھا کہ میرے آگے فرشتے کی تھی نہ دال گلتی
    بھرے ہیں گالوں میں اب تو چاول کریں وہ باتیں چبا چبا کر
  • گنج سے لاتی تھی دو دال اڑھائی چاول
    غیر کی ہانڈی میں پک جاتا تھا کھانا میرا
  • پک رہی ہے یہ جو کھچڑی سی سبھوں میں جس سے
    اس کی اب نک نہ گلی دال نہ چاول ٹکا
  • پالک کی بھاجی باجری میریچ خاطر لاؤ ڈھونڈ
    دیو سب کو چاول گوش گھیوں گھیو ساگ میتھی سوئے کا

محاورات

  • آندھر کوٹے بہرا کوٹے چاول سے کام
  • اپنی ڈیڑھ چاول کی کھچڑی الگ پکانا
  • اپنے اڑھائی چاول (الگ) گلانا
  • اپنے ڈھائی چاول الگ گلانا
  • ادھر دال ادھر چاول بیچ میں کھٹ
  • اللہ الکھ جوں ایک ہے بیچ میں پیارے دھوکا۔ کہیں کبیر سنو بھائی سادھو چاول کہو کہ چوکھا
  • اڑھائی اینٹ کی مسجد الگ بنانا۔ اڑھائی چاول (الگ) گلانا یا پکانا
  • اڑھائی چاول الگ گلانا
  • ایک دال ایک چاول۔ ‌کرائے گن اور باور
  • پاؤ سیر چاول‘ چوبارے رسوائی

Related Words of "چاول":