چاٹ کے معنی

چاٹ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ چاٹ }

تفصیلات

iسنسکرت سے ماخوذ اردو مصدر چاٹنا سے مشتق حاصل مصدر ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧١٨ء میں "دیوان آبرو" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["کھانا","چاٹنا کا","دہی بڑے","وہ مزیدار چیز جو زبان کا ذائقہ درست کرنے کے واسطے کھالیں","کسی چٹپٹی اور مزیدار چیز کے چاٹنے کا مزہ","کسی مزیدار اور چٹپٹی چیز کا ذاﺋقہ درست کرنے کے لئے کھائیں"]

چِشْٹ چاٹْنا چاٹ

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : چاٹیں[چا + ٹیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : چاٹوں[چا + ٹوں (واؤ مجہول)]

چاٹ کے معنی

١ - گزک؛ چٹپٹی چیز جسے چکھ کر زبان چٹخارا لے، اُبلے ہوئے چنے یا مسالے دار دہی بڑے وغیرہ؛ امرود یا مختلف پھلوں میں مسالا ملا کر تیار کیا ہوا مرکب۔

"چاٹ پکوڑے سڑک پر کھڑے ہو کر کھانے کی بجائے کسی شاندار ریستوران میں کھا کر اور ہی لطف آتا ہے۔" (١٩٦٢ء، معصومہ، ١٨٨)

٢ - لذت، مزہ۔

|وہ نمائش ترکیبوں دھوم دھڑکے کی چاٹ دے کر ان پانچوں گواہوں سے اپنے موافق گواہی دلوا لیتے۔" (١٩١٥ء، گلدستہ پنچ، ٥٣)

٣ - مزہ لینے کا ذوق یا شوق، لذت حاصل کرنے کی عادت۔

 مے خواری وہ آفت ہے جسے پڑ گیا چسکا یہ چاٹ کبھی تابہ قیامت نہیں جاتی (١٩١٧ء، دیوان آصف سابع، ١١٩:٣)

٤ - عادت، لپکا۔

 اوس ترک کو جو مشق ستم کی نئی ہے چاٹ تلوار کو چٹاتا ہے پتھر تمام رات (١٩٠٠ء، دیوان حبیب، ٦٧)

٥ - لالچ، ہوس، نفع پانے یا لطف اٹھانے کی خواہش، چسکا۔

"ثروت و حکومت کی چاٹ بری ہوتی ہے۔" (١٩٢٦ء، حیات فریاد، ١٤٧)

٦ - غذا، کھانے اور چٹ کر جانے کی چیز۔

"خزانہ سب مسلمانوں کا قوت غریبوں کا ہے، نہ چاٹ شیطان کے بھائیوں کی۔" (١٨٤٤ء، ترجمۂ گلستان، حسن علی، ٢٢)

٧ - ایک دوا جو شکاری جانور کو شکار پر جانے سے پہلے کھلائی جاتی ہے جس سے اس کو بھوک خوب لگتی ہے اور رغبت سے شکار کو مارتا ہے۔ (صیدگاہ شوکتی، 97)

چاٹ کے مترادف

چسکا, سواد, چٹک

آرزو, چسکا, چَش, چٹک, خواہش, دھت, ذائقہ, ذوق, عادت, گزک, لپکا, لت, مزہ, کچالو

چاٹ کے جملے اور مرکبات

چاٹ پر, چاٹ والا

چاٹ english meaning

basiliskboa constrictorcockatricecravingcustomdragonhabitlongingpythonrelishspicy-sweet mixture of fruit, gram , etc spicy -sweet dish,fruit saladtasteto consumeto eat (cloth as a worm) or (herbage a locust)to lapTo lickwinged serpentWish

شاعری

  • کسے خبر ہے کہ امجد بہار آنے تک
    خزاں نے چاٹ لیے ہوں گے گلستاں کیا کیا
  • بان جھنیگر نمام چاٹ گئے
    بھیگ کورن بانس پھاٹ پھاٹ گئے
  • بولیں نہ خاک چاٹ کے بھی منہ سے بات کچھ
    ہم خاکسار جوں لب خاموش نقش پا
  • یہ بولتی ہوں بول بڑا خاک چاٹ کر
    گوئیاں کی طرح جھاڑو کی تیلی نہیں ہوں میں
  • جب چاٹ کے دیکھی ہے زاہد نے عقیدت سے
    خاک در میخانہ اکسیر نظر آئی
  • بعد از فنا بھی نعمت دنیا کی چاٹ ہے
    گھی کے چراغ جلتے ہیں زاہد کی گور پر
  • منطق بتان ہند کی بیکار ہے جناب
    آنر کی چاٹ دیجئے بس جائیں یہ بدل
  • یک طرف ہے چپڑ چپڑ کی صدا
    یعنی کتا ہے چکی چاٹ رہا
  • چاٹ لی صاف گل دموں کی دم
    رہ گئیں وہ بیچاریاں گم صم
  • نشان اس کے اس میں جو پانے لگیا
    سو چم چاٹ چھاتی سوں لانے لگیا

محاورات

  • اچاٹ کھانا
  • اچاٹ ہو جانا یا ہونا
  • اچاٹ ہونا
  • ان کے چاٹے (پیڑ تک باقی) روکھ نہیں رہے
  • اوس چاٹے (سے) پیاس نہیں بجھتی۔ اوسوں (سے) پیاس نہیں بجھتی
  • اوس چاٹے کہیں پیاس بجھتی ہے / اوس چاٹے پیاس نہیں بجھتی
  • ایسا چاٹا کہ دھوئی کا چچا
  • بسیر پکڑ زہر کو چاٹ پر ناری سنگ چال نہ بات
  • بک بک کے بھیجا پکادینا(دماغ۔سر۔کان یا مغز) یا کھا جانا یا کھانا۔ بک بک کے (بکتے بکتے) دماغ (مغز) چاٹ جانا۔ بکتے بکتے سرکھاجانا
  • بھیجا چاٹنا

Related Words of "چاٹ":