چاپ کے معنی

چاپ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ چا + پ }

تفصیلات

iاُردو زبان کا لفظ ہے اور اردو میں بطور اسم مونث کے مستعمل ہے ١٨٨٧ء میں "مقدس نازمین" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آواز (نقش قدم کے)","آوازِ پا","پاؤں کی آہٹ یا آواز (لکھنو)","جھڑبیری سے پتے جھاڑ لئے جائیں تو جو باقی رہ جائے","چکر ٹکڑا","قطع دائرہ"]

اسم

اسم صوت ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : چاپوں[چا + پوں (واؤ مجہول)]

چاپ کے معنی

١ - پانو کی آہٹ، وہ آواز جو چلنے میں زمیں وغیرہ پر پانو رکھنے سے پیدا ہوتی ہے۔

"ان کی بیوی ان کے آنے کی منتظر بیٹھی . تھیں، چاپ سن کر جلدی سے اٹھ کھڑی ہوئیں" (١٩٢٣ء، اہل محلہ اور نااہل پڑوس، ٦)

٢ - دباؤ، (شبد ساگر)

"کمانی کی خرابی سے گھوڑے کی چاپ نہیں ہوتی۔" (١٩٤٤ء، (اصطلاحات پیشہ وراں،٨٥:٨) (حکایت الصوت))

٣ - کھٹکا، آواز (اصطلاحاً) بندوق کے گھوڑے کی کمانی پر چڑھنے کی آواز یا کھٹکا۔

چاپ کے مترادف

آہٹ, طباعت, کھٹکا

آہٹ, ایڈیشن, چھاپ, چھاپا, چھپائی, دھنش, طباعت, طبع, قوس, کمان

چاپ english meaning

(fig.) transitory thing(ped.) fromA sound of footstepsbyflimsy structureofthanwith

شاعری

  • تم راہ میں چپ چاپ کھڑے ہو تو گئے ہو
    کس کس کو بتاؤ گے کہ گھر کیوں نہیں جاتے!
  • ٹہنی سے اک پھول کی پتی بھی جب گری
    ان کے قدم کی چاپ کا دھوکا ہوا مجھے
  • جل کر کسی کی آگ میں ہوتا سیاہ پوش
    چپ چاپ اپنی آگ میں جل کر نکھر گیا
  • سلگتے جاتے ہیں‘ چُپ چاپ جلتے جاتے ہیں
    مثال چہرۂِ پیغمبراں‘ گلاب کے پھول
  • پروین کے ’’گِیتو‘‘ کے لیے ایک نظم

    ہاں مری جان‘ مِرے چاند سے خواہر زادے!
    بُجھ گئیں آج وہ آنکھیں کہ جہاں
    تیرے سپنوں کے سِوا کُچھ بھی نہ رکھا اُس نے‘
    کِتنے خوابوں سے‘ سرابوں سے الُجھ کر گُزری
    تب کہیں تجھ کو‘ ترے پیار کو پایا اُس نے
    تو وہ ‘‘خُوشبو‘‘تھا کہ جس کی خاطر
    اُس نے اِس باغ کی ہر چیز سے ’’انکار‘‘ کیا
    دشتِ ’’صد برگ‘‘ میں وہ خُود سے رہی محوِ کلام
    اپنے رنگوں سے تری راہ کو گلزار کیا
    اے مِری بہن کے ہر خواب کی منزل ’’گِیتو‘‘
    رونقِ ’’ماہِ تمام‘‘
    سوگیا آج وہ اِک ذہن بھی مٹی کے تلے
    جس کی آواز میں مہتاب سفر کرتے تھے
    شاعری جس کی اثاثہ تھی جواں جذبوں کا
    جس کی توصیف سبھی اہلِ ہُنر کرتے تھے

    ہاں مِری جان‘ مِرے چاند سے خواہر زادے
    وہ جِسے قبر کی مٹّی میں دبا آئے ہیں
    وہ تری ماں ہی نہ تھی
    پُورے اِک عہد کا اعزاز تھی وہ
    جِس کے لہجے سے مہکتا تھا یہ منظر سارا
    ایسی آواز تھی وہ
    کِس کو معلوم تھا ’’خوشبو‘‘ کی سَفر میں جس کو
    مسئلہ پُھول کا بے چین کیے رکھتا ہے
    اپنے دامن میں لیے
    کُو بَکُو پھیلتی اِک بات شناسائی کی
    اِس نمائش گہ ہستی سے گُزر جائے گی
    دیکھتے دیکھتے مٹی مین اُتر جائے گی
    ایسے چُپ چاپ بِکھر جائے گی
  • چاپ کوئی جو مُڑ جاتی ہے دل دروازے سے
    کیا کیا ہم کو رات گئے تک وحشت رہتی ہے!
  • ان گنت کالے کالے پرندوں کے پر ٹوٹ کر زرد پانی کو ڈھکنےلگے
    فاختہ دھوپ کے پل پر بیٹھی رہی رات کا ہات چپ چاپ بڑھتا گیا
  • چپ چاپ اس کو بیٹھ کے دیکھوں تمام رات
    جاگا ہوا بھی ہو، کوئی سویا ہوا بھی ہو
  • تجھ نین کی راوت چڑھائی بھنوں کماناں روس کر
    سب عاشقاں میں منجہ اپر راکھے چاپ ناب سوں
  • نصیب میں ہو غم قحط جن غریبوں کے
    اُڑائیں چاپ و مٹن کیا وہ تلخ کام نشاط

محاورات

  • ایک آپ دوسرا بغل چاپ
  • ایک تو آپ دوسرے بغل چاپ
  • بنئے کی اچاپت اور گھوڑے کی دوڑ برابر
  • چاپلوسی کا منہ کالا
  • زبان پر چاپ چڑھانا

Related Words of "چاپ":