چاہت کے معنی

چاہت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ چا + ہَت }

تفصیلات

iپراکرت سے ماخوذ اردو میں مصدر |چاہنا| سے مشتق حاصل مصدر ہے اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٠١ء کو "باغ اردو" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["دیکھیے چاہ(متروک)"]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : چاہَتیں[چا + ہَتیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : چاہَتوں[چا + ہَتوں (و مجہول)]

چاہت کے معنی

١ - چاہنے یا چاہے جانے کا عمل، خواہش، طلب، محبت، ذوق و شوق، لگاؤ۔

"گھر کو کیسی چاہت سے بنایا تھا۔" (١٩٤٩ء، زیر لب، ٢٧)

چاہت کے مترادف

شوق, عشق, الفت

آرزو, الفت, اُنس, پریت, پریم, پیار, پیت, تمنا, حُب, خواہش, شوق, عشق, لاگ, لگاوٹ, محبت

چاہت english meaning

Desirefondnessloveneedseeds of cucumber varieties [A]volitionwantwishing

شاعری

  • تری چاہت کے سناٹے سے ڈر کر
    ہجومِ زندگی میں کھو گئے ہم
  • سُنی سنائی بات نہیں‘ یہ اپنے اوپر بیتی ہے
    پھول نکلتے ہیں شعلوں سے چاہت آگ لگائے تو
  • کچھ ایسی بے سکونی ہے وفا کی سرزمینوں میں
    کہ جو اہلِ محبت ک سدا بے چین رکھتی ہے
    کہ جیسے پھول میں خوشبو‘ کہ جیسے ہاتھ میں پارا
    کہ جیسے شام کا تارا
    محبت کرنے والوں کی سحر راتوں میں رہتی ہے
    گُماں کے شاخچوں میں آشیاں بنتا ہے اُلفت کا!
    یہ عینِ وصل میں بھی ہجر کے خدشوں میں رہتی ہے
    محبت کے مُسافر زندگی جب کاٹ چکتے ہیں
    تھکن کی کرچیاں چنتے ‘ وفا کی اجرکیں پہنے
    سمے کی رہگزر کی آخری سرحد پہ رکتے ہیں
    تو کوئی ڈوبتی سانسوں کی ڈوری تھام کر
    دھیرے سے کہتا ہے‘
    ’’یہ سچ ہے نا…!
    ہماری زندگی اِک دوسرے کے نام لکھی تھی!
    دُھندلکا سا جو آنکھوں کے قریب و دُور پھیلا ہے
    اِسی کا نام چاہت ہے!
    تمہیں مجھ سے محبت تھی
    تمہیں مجھ سے محبت ہے!!‘‘
    محبت کی طبیعت میں
    یہ کیسا بچپنا قدرت نے رکھا ہے!
  • لفظ تو سب کے اک جیسے ہیں، کیسے بات کھلے؟
    دنیا داری کتنی ہے اور چاہت کتنی ہے!
  • آنسو کو کبھی اوس کا قطرہ نہ سمجھنا
    ایسا تمہیں چاہت کا سمندر نہ ملے گا
  • اس کی چاہت کی چاندنی ہوگی
    خوب صورت سی زندگی ہوگی
  • ہر جنم میں اسی کی چاہت تھے
    ہم کسی اور کی امانت تھے
  • تو جانتا نہیں مری چاہت عجیب ہے
    مجھ کو منا رہا ہے، کبھی خود خفا بھی ہو
  • غرق دریائے خجالت ہوگئے چاہت سے ہم
    آبرو جتنی بہم پہنچائی تھی پانی ہوگئی
  • چاہت کی گرفتار بٹیریں، لوے، تیتر
    کبکوں کے تدرووں کے بھی چاہت میں بندھے پر

محاورات

  • آنکھ بھر دیکھنے کو دل نہیں چاہتا
  • اپنا بھلا سب چاہتے ہیں
  • بولا چاہتی ہے
  • جب بنیا اٹھانا چاہتا ہے تو جھاڑو دیتا ہے
  • چاہت کی چاکری کیجے ان چاہت کا نام نہ لیجے
  • منہ سے سنا چاہتے ہیں
  • ہوا چاہتا ہے

Related Words of "چاہت":