چرب کے معنی

چرب کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ چَرْب }

تفصیلات

iفارسی زبان سے اصل لفظ اور اصل معنی کے ساتھ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٣٥ء میں "تحفۃ المومنین" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["چربی دار","روغن دار","لحیم شحیم","لیس دار"]

اسم

صفت ذاتی

چرب کے معنی

١ - موٹا جس کے جسم پر چربی چڑھی ہو، روغن دار، چربی والا، چکنائی والا، وہ شے جس میں روغن معمول سے زیادہ ہو، روغنی۔

"آج کی رات ایسا پر گوشت موٹا تازہ چرب - پٹھا بھیجا ہے۔" (١٨٩٠ء، بوستان خیال، ٤١:٦)

٢ - (مقابلے میں) نکلتا ہوا، غالب، فائق، حاوی، تیز۔

"دکن کی آب و ہوا میں چرب مسالوں کے ساتھ کھٹی کھٹی یہ بھاجی ملے تو - انسان انگلیاں چاٹتا رہ جائے۔" (١٩٥٦ء، رادھا اورنگ محل، ٢٨)

چرب کے مترادف

چکنا

تیز, جسیم, چالاک, چربیلا, چست, چکنا, روغنی, زیادہ, شحیم, غالب, غلیظ, فربہ, گاڑھا, لحیم, لسلسا, موٹا, کثیف

چرب کے جملے اور مرکبات

چرب زبان, چرب زبانی, چرب غذا, چرب قامت, چرب گو, چرب گوشت, چرب لقمہ, چرب آخور, چرب بتی, چرب پہلو, چرب دار, چرب مست, چرب دستی, چرب مو, چرب دست

چرب english meaning

activeFatglibgreasyoilysharpviscouswillingly

شاعری

  • نہ کر اعتبار اوس کی کئی کا ایتا
    کہ ہے عین وہ چرب تیرا بھتا
  • سواس پانچ وقتاں اہے منع نیر
    مگر کھائے کچ چرب بھجن سریر
  • دکھائی چرب دست جی چاشنی
    کندوری میں جھگڑے کی کر رستمی
  • زلف تیری ہوئی ہے چرب زبان
    حفظ کر کر قصیدہ لامی
  • ہیں لکھنؤ کے چرب زباں اوہی کیوں نہ ہو
    سید علی بھی فرد ہیں اس فن میں آج تو
  • ہر چرب زباں نہیں شمع اخلاص
    جلنے والے بہت ہیں دل سوز ہیں کم
  • خوبی سوں تجھ حضور شمع دم زنی میں ہے
    اس بے حیا کی چرب زبانی کوں دیکھ توں
  • ترک کی چرب غذا دین کو رونق بخشی
    کیا چراغ رہ اسلام جلا بے روغن
  • زلف تیری ہوئی ہے چرب زبان
    حفظ کر کر قصیدہ لامی
  • موم روغن لب خشکیدہ دل پر نہ ملا
    غیر سے چرب زبانی رہی محفل میں سدا

محاورات

  • آنکھوں پر چربی چڑھنا
  • آنکھوں پر چربی چھانا
  • آنکھوں سے چربی اتر جانا یا اترنا
  • آنکھوں میں چربی چھا جانا یا چھانا
  • آنکھوں میں چربی چھانا
  • ایک غریب کو مارا (تھا) تو نو من چربی نکلی (تھی)
  • ایک غریب کو مارا تھا تو نوسومن چربی نکلی
  • ایک ٹھوکر میں آنکھ کی چربی اتر گئی
  • چرب زبان
  • چرب زبانی

Related Words of "چرب":