فیچر نگاری
{ فی + چَر + نِگا + ری }
تفصیلات
iانگریزی زبان سے دخیل اسم |فیچر| کے بعد فارسی مصدر نگارشتن سے صیغہ امر |نگار| بطور لاحقہ فاعلی لگا کر اس کے بعد |ی| بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب ہوا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٩ء کو "قومی زبان" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
فیچر نگاری کے معنی
١ - فیچر لکھنا۔
"مجتبٰی صاحب نے ڈرامے کی طرح اس فیچر نگاری کو بھی اپنا میدان نہ بنایا۔" (١٩٨٩ء، قومی زبان، کراچی، مئی، ١٢)