چربی کے معنی
چربی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ چَر + بی }
تفصیلات
iفارسی زبان کے لفظ |چرب| کے ساتھ |ی| لاحقۂ کیفیت لگانے سے |چربی| بنا اور اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٦٤ء میں "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک سفید مادہ جو خون اور رطوبت سے پیدا ہوتا ہے","جسم کی چکنائی","وہ سفید چکنا مادہ جو بدن میں گوشت پر جم جاتا ہے"]
چَرْب چَرْبی
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : چَرْبِیاں[چَر + بِیاں]
- جمع غیر ندائی : چَرْبِیوں[چَر + بِیوں (و مجہول)]
چربی کے معنی
"گائے کی چربی، بیل کا پتا، روغن بادام مفید ہوتے ہیں۔" (١٩٣٩ء، شرح اسباب (ترجمہ)، ١٥١:٢)
"شمع کو عاشق کے غم میں رلاتے ہیں - چربی گھل گھل کر بہتی ہے مگر پائے استقامت اس کا نہیں ٹلتا۔" (١٨٨٠ء، آب حیات، ٥٥)
چربی و نرمی بچا لیتی ہے خونخواروں کو بھی زنگ کھا جائے نہ چکنائیں اگر تلوار کو (١٨١٦ء، دیوان ناسخ، ٨١:١)
چربی کے مترادف
روغن, گودا
پی, پیہ, ثرب, چرب, چکنائی, رواز, رواژ, روغن, سحفتہ, سدیف, شحم, شحکم, فربہی, قرونستہ, موٹاپا
چربی کے جملے اور مرکبات
چربی کا پتلا, چربی کا درخت, چربی کی جھلی
چربی english meaning
Fatgreasesuettallow
شاعری
- تیرے ہوتے جو مجلس میںقضا پروانے کو لائی
دیا جی شمع پران نے یہ چربی آنکھوں پر چھائی - چربی آنکھوں میں تیری چھائی ہے
کچھ نگوڑے کی شامت آئی ہے - ہمارے شمع رو کے سامنے یوں شمع پر جلنا
الٰہی کیسی چربی چھائی پروانے کی آنکھوں میں - کیا تاب ہے جو دیکے ذرا سر ابھار کے
آنکھوں میں چربی چھائی ہے شمع مزار کے - نہ دارو اہے خون بد کیش بن
نہ چربی اہے مغز بد اندیش بن - منگانے تھے بطخ کی چربی ظریف
سورہچربیاب پھینک دیں ہیں حریف - منگاتے تھے بطخ کی چربی ظریف
سو وہ چربی پھینک دیں ہیں حریف - کہ تج بن مغز سر میں اے باگ بل
تھی چربی شمع کیچ تیوں آگ تل - ساعد سیمین جاناں سے اسے کیا ہمسری
شمع ہے چربی کا پتلا گرچہ ہے پیکر سفید - چربی کی باتی بولیں گے باہر کے بیل سب
کیا کہنا جانیں او ہی نگوڑے گنوار شمع
محاورات
- آنکھوں پر چربی چڑھنا
- آنکھوں پر چربی چھانا
- آنکھوں سے چربی اتر جانا یا اترنا
- آنکھوں میں چربی چھا جانا یا چھانا
- آنکھوں میں چربی چھانا
- ایک غریب کو مارا (تھا) تو نو من چربی نکلی (تھی)
- ایک غریب کو مارا تھا تو نوسومن چربی نکلی
- ایک ٹھوکر میں آنکھ کی چربی اتر گئی
- چربی چھائی آنکھن میں تو ناچن لاگی آنگن میں
- دیدوں میں چربی چھانا