چشم پوشی کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Chashm-poshi meanings and details
چشم پوشی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ چَشْم + پو (و مجہول) + شی }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |چشم| کے ساتھ فارسی مصدر |پوشیدن| سے ماخوذ حاصل مصدر |پوش| بنا اور |پوش| کے ساتھ |ی| لاحقۂ کیفیت لگانے سے |پوشی| بنا اور اردو میں مرکب |چشم پوشی| مستعمل ہے۔ ١٧٣٩ء میں "کلیات سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آنکھ چرانا","درگزر کرنا","دیکھ کر ٹال جانا","صرفِ نظر","قطع نظر","نقص کی گرفت نہ کرنا (کرنا ہونا کے ساتھ)","ٹال جانا"]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
چشم پوشی کے معنی
یار جب آنکھوں میں آوے چشم پوشی ہے ضرور تاکہ ہوئے مقراض قطع جامع وار انتظار (١٧٣٩ء، کلیات سراج، ٢٥٩)
"آپ کی چشم پوشی سے ہمارے دل میں آپ کی طرف سے بھی شبہ پیدا ہوتا ہے۔" (١٩٤٧ء، مکتوبات عبدالحق، ٤٢١)
چشم پوشی or Chashm-poshi english Translation
connivanceconnive (at)forgivingoverlookingpardoning
شاعری
- جرم کیا غیروں کا طالع چشم پوشی کرتے ہیں
دیکھ کر احوال میرا موند لے ہے یار چشم
محاورات
- چشم پوشی کرنا