چمک کے معنی
چمک کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ چَمَک }
تفصیلات
iہندی زبان سے ماخوذ ہے اردو میں عربی رسم الخط میں اصل معنی کے ساتھ مستعمل ہے اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٩٨ء کو "دیوان میر سوز" کے قلی نسخے میں مستعمل ملتا ہے۔, m["دکھاوا","آب و تاب","ترقی کرتا ہوا درد","چمت کار"]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
چمک کے معنی
"چہرے پر صحت کے بوڈ سجائے آنکھوں میں چمک انداز میں بے تکلفی" (١٩٨٢ء، ہندیاترا، ٥٢)
لڑتے تھے کس چمک سے وہ صفدر الگ الگ دو نیچے دکھاتے تھے جوہر الگ الگ (١٨٧٥ء، مونس، مراثی، ٧٣:٣)
"چہرے پر صحت تو تھی پر چمک نہ تھی" (١٩٨٢ء، ہندیاترا، ٥٥)
روشنی زیر فلک کیسی ہے آج یہ دل میں چمک کیسی ہے (١٩١١ء، گل کدۂ عزیز، ١١٦)
"چمک یا دمہ کی اصطلاح کے بیان میں پرندوں کی بولی کا بھی کچھ تذکرہ آچکا ہے" (١٨٩٧ء، سیر پرند، ٧٤)
چمک کے مترادف
تاب, شعلہ, خلش, جلا, جلن, صفائی, بھڑک
بھڑک, بھڑکنا, تاب, تابانی, تابش, تابندگی, تجلی, تنویر, جگمگاہٹ, جلا, جوت, جھلک, خوف, درخشانی, درخشندگی, درد, دمک, روشنی, رونق, ڈر
چمک کے جملے اور مرکبات
چمکدار, چمک جھمک, چمک چاندنی, چمک دار, چمک دمک, چمک کر
چمک english meaning
brillianceFlashglean. m.glistenglittershean
شاعری
- تُو پکارے تو چمک اُٹھتی ہیں آنکھیں میری
تیری صورت بھی ہے شامل تری آواز کے ساتھ - چمک دیوار و دَر کی کہہ رہی ہے
کوئی اس گھر کے اندر بس گیا ہے - یوں تری یاد سے ہوتا ہے اُجالا دل میں
چاندنی میں چمک اُٹھتا ہے بیاباں جیسے - بے یار دل کسی سے نہ اپنا بہل سکا
کیا کیا چمک کے نکلے ہیں اختر تمام رات - چمک رہا ہے ستارا جو نوکِ مژگاں پر
غمِ حیات یہی تیری آبرو تو نہیں - ضو فشاں یوں مری آنکھوں میں ترے پرتو ہیں
جیسے دریا سے چمک اٹھے ہیں صحراؤں میں - محبت میں اک ایسا وقت بھی آتا ہے انساں پر
ستاروں کی چمک سے چوٹ لگتی ہے رگِ جاں پر - کہہ رہی ہے چمک ستاروں کی
درد کی رات ڈھلنے والی ہے! - وہ دمکتی ہوئی لو کہانی ہوئی وہ چمک دار شعلہ، فسانہ ہوا
وہ جو الجھا تھا وحشی ہوا سے کبھی، اس دیے کو بجھے تو زمانہ ہوا - عجب اُس کا رنگِ جمال ہے
کہ چمک اٹھا ہے مکان بھی
محاورات
- (کی قسمت کا) ستارہ چمکنا
- آسمان پر چمکنا
- آسمان پر ستارۂ سحری (کا) چمکنا
- آفتاب اقبال چمکنا
- آگ جنواسا آگری چوتھا گاڑی دان۔ جیوں جیوں چمکے بیجلی دوں دوں تجے پران
- آنکھوں میں بجلی سی چمک جانا
- آنکھوں کے نیچے بجلی سی (برق) چمک جانا
- انگلیاں چمکانا یا مٹکانا
- بجلی چمکنا
- بجلی چمکے مینہا برسے