چمگادڑ کے معنی

چمگادڑ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ چِم + گا + دَڑ }{ چَم + گا + دَڑ }

تفصیلات

١ - جھلی دار پردوں والا ایک پرند جسے دن میں کم نظر آتا ہے کھنڈروں یا غاروں یا مکانوں کی چھتوں میں الٹا لٹکا رہتا ہے اس کی مادہ اپنے بچے کو دودھ پلاتی ہے اس کے لمبے لمبے بازوئےں پنجوں پروں اور دم پر جھلی کی ایک چادر سی منڈھی ہوئی ہے جس کے سہارے یہ اڑتا ہے غروب آفتاب کے بعد غذا کی تلاش میں نکلتا ہے کیڑے مکوڑے اس کی مرغوب غذائیں۔, iسنسکرت زبان کے لفظ |چرم + گردھرہ| سے ماخوذ اردو میں |چمگادڑ| بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٦٧ء کو "نورالہدایہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک اندھیرا پسند پرند کا نام جو اکثر چھتوں میں لٹکتا رہتا ہے اور رات کو اُڑا کرتا ہے"]

چرم+گردھرہ چَمْگادَڑ

اسم

اسم نکرہ, اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : چَمْگادَڑیں[چَم + گا + دَڑیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : چَمْگادَڑوں[چَم + گا + دَڑوں (و مجہول)]

چمگادڑ کے معنی

١ - جھلی دار پردوں والا ایک پرند جسے دن میں کم نظر آتا ہے کھنڈروں یا غاروں یا مکانوں کی چھتوں میں الٹا لٹکا رہتا ہے اس کی مادہ اپنے بچے کو دودھ پلاتی ہے اس کے لمبے لمبے بازوئےں پنجوں پروں اور دم پر جھلی کی ایک چادر سی منڈھی ہوئی ہے جس کے سہارے یہ اڑتا ہے غروب آفتاب کے بعد غذا کی تلاش میں نکلتا ہے کیڑے مکوڑے اس کی مرغوب غذائیں۔

"جس گھر میں کوئی نہیں رہتا اس میں چمگادڑ بسیرا کر لیتے ہیں۔" (١٩٣٦ء، پریم چند، پریم چالیسی،١٣٦:٢)

١ - جھلی دار پروں والا ایک پرند جسے دن میں کم نظر آتا ہے کھنڈروں یا غاروں یا مکانوں کی چھتوں میں الٹا لٹکا رہتا ہے اس کی مادہ اپنے بچے کو دودھ پلاتی ہے اس کے لمبے لمبے بازوؤں پنجوں پروں اور دم پر جھلی کی ایک چادر سی منڈھی ہوتی ہے جس کے سہارے یہ اڑتا ہے غروب آفتاب کے بعد غذا کی تلاش میں نکلتا ہے کیڑے مکوڑے اس کی مرغوب غذا ہیں، خفاش۔

چمگادڑ english meaning

a flying fox; a batA bata flying-foxbatflying fox

شاعری

  • چمگادڑ دن کے تئیں رگ جگا مناتی ہے
    چھچھوندر اور بھی گھی کے دیئے جلاتی ہے

محاورات

  • چمگادڑ کے گھر آئی چمگادڑ آ بوا لٹک رہیں۔ چمگادڑ کے گھر مہمان آئے۔ ہم بھی لٹکیں تم بھی لٹکو ۔ چمگادڑ کی مہمانی میں بھی لٹکوں تو بھی لٹک۔ چمگادڑوں کی مہمانی آؤ لٹک رہو
  • چمگادڑ کے گھر خان آئے ‘ ہم بھی لٹکیں تم بھی لٹکو

Related Words of "چمگادڑ":