چنگل کے معنی
چنگل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ چَن (ن غنہ) + گُل }
تفصیلات
١ - ہاتھ یا پاؤں کا پنجہ، ناخن دار پنجہ۔, m["آدمی یا جانور کا پنجہ","انسان کا پنجہ","پنجے کی گرفت","چنگال کا مخفف","درندے کا پنجہ","شکاری پرند کا پنجہ","مٹھی بھر کسی چیز کی"]
اسم
اسم نکرہ
چنگل کے معنی
١ - ہاتھ یا پاؤں کا پنجہ، ناخن دار پنجہ۔
چنگل کے جملے اور مرکبات
چنگل باز, چنگل بھر, چنگل گیر
چنگل english meaning
a clawa handclawsclaws graspclutchgrasptalonTalons
شاعری
- مرغان تیز بال سے شکوہ یہ ہے کہ ہاے
ہم کو اسیر چنگل صیاد کر گئے - اس طرح لے ہے جھپٹ گیرائی اس مژگاں کی دل
گانٹھ لے ہے صید کو جس طرح چنگل باز کا - لیا شہ نے قلعے کوں تل میں رگڑ
کہ جوں بک کوں لیتا چنگل میں لکڑ - دیکھ تجھ پلکاں کوں بولیا عاشق جاں بازیوں
مرغ دل کے صید کوں چنگل ہے یو شاہین کا - کوئی عقاب کے چنگل میں جیسے ہو کودک
نگاہ یاس سے ماں دیکھتی ہو سوئے فلک - مج جیو منے ازل تھے ہے جاناں کا احتیاج
غم کے چنگل منے اہے رضواں کا احتیاج - دیکھ بہل میں شکاری کی مرے چنگل کو
کونج کوئی نہ پھرے ہند میں آکابل کو - اس طرح لے ہے جھپٹ گیرائی اس مژگاں کی دل
گانٹھ لے ہے صید کو جس طرح چنگل باز کا - رہائی چنگل باز فلک سے مجھ کو مشکل تھی
مری یہ بند چڑیا کی سی مولٰے نے چھڑا دی ہے - مج جیو منے نے ازل تھے ہے جاناں کا احتیاج
غم کے چنگل منے اہے رضواں کا احتیاج
محاورات
- چنگل بھر آٹا سائیں کا۔ بیٹا جیوے مائی کا
- چنگل میں آجانا
- ہاتھی کا دانت گھوڑے کی لات۔ زبردست کا چنگل