چوٹی کے معنی

چوٹی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ چو (و مجہول) + ٹی }

تفصیلات

iسنسکرت زبان کے لفظ |چوڈ + ایکا| سے ماخوذ |چوٹی| اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک زیور جو عورتیں سر پر پہنتی ہیں","پہاڑ کی سب سے اونچی جگہ","جانوروںکی کلغی","سر کے بال جو سر کو مونڈنے پر ہندو درمیان میں چھوڑ دیتے ہیں","عورتوں کے گندھے ہوئے بال","قلعہ کوہ","وہ بال جو بچوں کے سر پر بطور نذر رکھے جاتے ہیں","وہ بال جو بعض مسلمان فقیر سر پر ایک طرف لمبے چھوڑ دیتے ہیں","وہ حصہ جس سے ترازو کو لٹکاتے ہیں","کسی عمارت کی سب سے اونچی جگہ"]

چوڈ+ایکا چوٹی

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : چوٹِیاں[چو (و مجہول) + ٹِیاں]
  • جمع غیر ندائی : چوٹِیوں[چو (و مجہول) +ٹِیوں (و مجہول)]

چوٹی کے معنی

١ - عورتوں کے سر کے بال، گندھے ہوئے بال جو عورتوں کی گردن سے نیچے پیٹھ پر پڑے ہوتے ہیں، چٹیا۔

 عفت اور میں جھولا جھولے باری باری خالہ بی کی چوٹی ہے کیا لمبی ساری (١٩٨٥ء، پھول کھلے ہیں رنگ برنگے، ٣٣)

٢ - دھاگوں کا بنا ہوا وہ لچھا جو بال گوندھ کر آخر میں لگا کر گونتھتے ہیں، چٹلا۔ (ماخوذ: شبد ساگر)

 نہیں ہے بھائی پر مانند جی کے واسطے ممکن کہ رکھیں تاج سر پر اور ہو اس سر پہ چوٹی بھی (١٩٣٦ء، چمنستان، ٥٢)

٣ - [ ہندو ] بالوں کی وہ لٹ جو سرمنڈاتے وقت ہندو چندیا پر چھوڑ دیتے ہیں۔

"مسلمانان چین . لمبی لمبی چوٹیاں رکھتے ہیں" (١٨٩٧ء، دعوت اسلام، ٣٣٨)

٤ - سرکے لمبے بال جو بعض مرد منڈ وانے کی بجائے دونوں شانوں پر چھوڑ دیتے ہیں، پٹھے۔

"چوٹی: ان چند بالوں کو کہتے ہیں جو بچوں کے سر پر بطور نذر چھوڑ دیتے ہیں" (١٩٦٥ء، کربل کتھا (حاشیہ)، ١٩٢)

٥ - وہ چند بال جو بچوں کے سر پر منت کے طور پر چھوڑ دیتے ہیں۔

"ایک منچلا مسافر. ایک اور پہاڑ کی اونچی چوٹی پر پہنچا" (١٩٤٤ء، آدمی اور مشین، ١٢)

٦ - پہاڑ یا کسی عمارت وغیرہ کا سب سے اونچا حصہ۔

"جب طوطے نے پیٹ بھر کر کھالیا تو اڑ کر محل کی چوٹی پر جا بیٹھا اور رونے لگا" (١٩٦٢ء، حکایات پنجاب، ٧٥:١)

٧ - بلندی، سب سے اونچی جگہ: کلس، کنگرہ، قبہ۔

"٩ جولائی سنہ رواں کا اودھ اخبار ہے چوٹی پر منشی جی آنجائی کی شبیہ نظر آئی" (١٩٣٥ء، اودھ پنچ، لکھنؤ،٢٠، ٣:٢٨)

٨ - سرورق، پیشانی، بالائی حصہ۔

"ٹرانسمیٹر کی چوٹی کی طاقت . دو سو کلو واٹ تک ہوتی ہے" (١٩٧٠ء، جدید طبیعیات، ١٠٧)

٩ - انتہا، حد۔

"ایک عجیب طرح کا باز دیکھا . اس کا رنگ بالکل سفید خاکی تھا سر پر ایک چوٹی یعنی تاج۔" (١٨٩٧ء، سیر پرند، ٨٥)

١٠ - وہ پر جو پرندوں کے سر پر ابھرے ہوتے ہیں، کلغی۔

"پودے کی چوٹی کو تمام شاخوں سے اونچا کشادہ رکھنا زیادہ ضروری ہے" (١٩٣٠ء، شفتالو، ٦١)

١١ - [ زر بافی ] بادلے کا ریشمیں سر بند یعنی وہ ڈورا جس سے بادلے کے لچھے کا سر باندھا جاتا ہے۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 190:2)

"اسے پیندے سے لے کر چوٹی تک روئی، چمڑے اور گمانس پھونس میں لپیٹ کر اس پر ٹاٹ چڑھا دیا گیا۔" (١٩٤٠ء، آغا شاعر، خمارستان، ١٩٢)

١٢ - [ جوتا سازی ] ہندوستانی جوتی کی اڈی کے اوپر کی نوک جس کو پکڑ کر تنگ جوتی پیر میں چڑھاتے ہیں۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 221:2)

"ہزاروں آدمیوں نے چوٹی سے ایڑی تک کا زور لگا کر اس لوہا لاٹھ کو اس چھکڑے پر چڑھا لیا" (١٩٤٠ء، آغا شاعر، خمارستان، ١٩٣)

١٣ - نوک، پھننگ، درخت، کا سب سے اونچا سرا۔

١٤ - (چوٹی کی سجاوٹ کا پھول اور لڑیاں) ایک زیور جو عورتیں سر پر پہنتی ہیں؛ وہ حصہ جس سے ترازو کو لٹکاتے ہیں۔ (جامع اللغات)

١٥ - کسی چیز کے اوپر کا سرا۔

١٦ - سر

١٧ - [ عو ] سردار، سر غنہ، استاد۔ (فرہنگ آصفیہ)

چوٹی کے مترادف

سر, عروج

انتہا, جعد, جوڑا, جٹا, چونڈا, چُوڈ, چُٹیا, حد, زلفیں, سرا, سرکوہ, ضیفرہ, عروج, غدیرہ, قبہ, قُلّہ, گُت, نوک, کلس, کنگرہ

چوٹی کے جملے اور مرکبات

چوٹی پھل, چوٹی دار, چوٹی کا, چوٹی کٹ, چوٹی کی, چوٹی والا

چوٹی english meaning

a coil of haira lock of hair left on the top a shaven heada lock of hair left on the top of a shaven heada top knotbraided hairChief|s College |E|peakpigtailpigtail braidplaitue hairpony tailribbon for holding pigtailssummitthe crest of a bird peakthe crest of a bird. peakthe crest of a brid peakToptop lock worn by Hindu madetop peak

شاعری

  • آب وخور تھا جو وہ چوٹی مرے آگے نہ کھلی
    بچ گیا آج میں اژدر کا نوالا ہوکر
  • ہے شانے کو سیانہ کی کرامات
    کہ اس آسیب جاں کی چوٹی ہے ہات
  • بے نکاحی ہوں ابھی سر میں اٹھاؤں کیونکر
    ہے دبی پاؤں تلے سوت کے میری چوٹی
  • رہی چوٹی یوں پیٹ پر چھپ سوں آ
    پٹی پر اچھے جیوں الف ثُلث کا
  • چوٹی تری تہ ہاری چھب سو سہا نہاری
    لبدا لے گئی ہماری سدھ چین ایک بار
  • لاترے سر میں تیل ڈالوں میں
    گوندہ کر بال چوٹی کردوں میں
  • یہ ڈر ہے چنی کی طرح سر پر نہ تیرے چڑھ بیٹھے چوٹی والا
    کنواری بالی ہے موتی بیگم نہ بال کھولے ہوئے پھرا کر
  • جب۔ ۔ ۔ سروں میں تیل اور پھلیل ڈالیں
    اور کنگھی چوٹی کر کر ہم سے جھمیل ڈالیں
  • جو ہو مے خانہ میں چوٹی کی پلادے ساقی
    شیخ جی آئیں تو جھنڈے پہ چڑھادے ساقی
  • جو جائے کبھی سیر کو وہ صحن چمن میں، حرکت سے صبا کی
    سو بار کمر جھوک سے چوٹی کے لچک جائے، اللہ ری نزاکت

محاورات

  • آپ ہی ناک (اور) چوٹی گرفتار ہیں
  • اپنی ایڑی چوٹی دیکھنا
  • اپنی ایڑی چوٹی سے قربان کروں
  • اپنی ناک چوٹی گرفتار
  • ایڑی چوٹی پر سے صدقے (اتاروں) قربان یا نثار کروں یا واروں
  • ایڑی چوٹی پر صدقے (قربان) کرنا
  • ایڑی چوٹی پر وارنا
  • ایڑی چوٹی کا پسینہ بہانا یا ایک کردینا
  • ایڑی چوٹی کا زور لگانا
  • ایڑی سے چوٹی تک

Related Words of "چوٹی":