پرائی چوٹ

{ پَرا + ای + چوٹ (و مجہول) }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ صفت |پرائی| کے ساتھ سنسکرت اسم |چوٹ| لگانے سے مرکب |پرائی چوٹ| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٨ء کو "گلزار داغ" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : پَرائی چوٹیں[پَرا + ای + چو (و مجہول) + ٹیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : پَرائی چوٹوں[پَرا + ای + چو (و مجہول) + ٹوں (و مجہول)]

پرائی چوٹ کے معنی

١ - دوسرے کا غم، دوسرے کی تکلیف۔

 جب اپنے ہاتھ کی تجھ سے نہ اٹھ سکی فریاد حریف ہو کے اٹھائے گا کیا پرائی چوٹ (١٨٧٨ء، گلزار داغ، ٧٧)