چوپڑ کے معنی
چوپڑ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ چَو (و لین) + پَڑ }
تفصیلات
١ - ایک دیسی گھریلو کھیل جس کی بساط چلیپے کی صورت ہوتی ہے اس کے ہر حصے میں مربع شکل کے چوبیس خانے بنے ہوتے ہیں اور اس کا درمیانی حصہ ملا کر پچیس ہو جاتے ہیں اس کھیل کے لیے چھالیہ کی ڈلی کی شکل کے چار رنگ کے سولہ (16) مہرے ہوتے ہیں جو نرد گوٹ کہلاتے ہیں کھیل شروع کرنے کے لیے سات کوڑیوں کا ہاتھ پھینکا جاتا ہے سات کوڑیوں کے چت یا پٹ گرنے کی مقررہ تعداد پر پو ہوتی اور گوٹ بٹھائی جاتی ہے۔ چوسر، پچیسی۔, m["بچھانا، بچھنا، کھیلنا، ہونا کے ساتھ","بساطِ چوسر جو چہار سر اور چہار کو نہ ہوتی ہے","بساطِ چوسر جو چہار سر اور چہارکو نہ ہوتی ہے","چوسر کا وہ کپڑا جس پر گوٹیں رکھتے ہیں","چوسر کھیلنے کا کپڑاط","نرد بازی"]
اسم
صفت ذاتی
چوپڑ کے معنی
چوپڑ کے جملے اور مرکبات
چوپڑ بازی, چوپڑ کا چوک, چوپڑ کی نہر, چوپڑ باز
چوپڑ english meaning
(See under چو chau*)(see under چو chau *)A game played with dicedice (game)dice boardthe cloth of board on which the game is played
شاعری
- خواہان جاں ہو کھیل کے چوپڑ جو غیر سے
پانسا بنائیگا مری استخواں سے کیا - فلک تو نے عجب چوپڑ بچھائی
سمجھ میں چال تیری کچھ نہ آئی - چوپڑ کا چوک مصر کا بازار ہر طرف
- چوپڑ کا چوک مصر کا بازار ہر طرف
موجود نقد جاں سے خریدار ہر طرف - سب طرف سے ہے بتوں کی مار مار
گوٹ ہے چوپڑ کی ان ساروں میں دل - مسیحا کا مگر اعجاز ہے پاسوں میں چوپڑ کے
کہ مرجاتے ہی ہو پھر زندہ ہریک نرد اٹھتی ہے - تیں آہ عشق بازی چوپڑ عجب بچھائی
کچی پڑی ہیں نردیں، گھر دور ہے ہمارا - عجب طرح کی یہ رنگین چوپڑ غرض بچھائی ہے اب خدا نے
کوئی ہے پھٹکل کسی کا جگ ہے، پھرے ہیں فردیں بھی خانے خانے
محاورات
- دیکھ پرائی چوپڑی گر پڑ بے ایمان اک گھڑی کی بے حیائی دن بھر کا آرام
- دیکھ پرائی چوپڑی مت للچاوے جی۔ مسی کسی کھائے کے ٹھنڈا پانی پی