چکی کے معنی

چکی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ چَک + کی }

تفصیلات

iسنسکرت زبان کے لفظ|چکر + ایکا| سے ماخوذ اردو میں |چکّی| بنا اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٥٨٢ء کو "کلمۃ الحقائق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(س چکر کا)","(پورب) گھٹنے کی ہڈی","آٹا پیسنے یا دانہ دلنے کا آلہ","دیکھئے: چکری","دیکھئے: چکن","سڑی ہوئی","گھٹنے کی ہڈی","لکڑی جو بندوق کے نیچے لگاتے ہیں","وہ آلہ جس میں آٹا یا دانہ پیستے ہیں"]

چکر+ایکا چَکّی

اسم

اسم آلہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : چکِّیاں[چَک + کِیاں]
  • جمع غیر ندائی : چَکِّیوں[چَک + کِیوں (و مجہول)]

چکی کے معنی

١ - [ جدید ] نیچے اوپر رکھے ہوئے دو گول پتھر کے پاٹ، نیچے کے پاٹ میں کیلی لگی ہوتی ہے اوپر کے پاٹ میں سوراخ ہوتا ہے جسے کیلی میں پھنسا دیا جاتا ہے، سوراخ میں غلّہ ڈال کے اور ہتّی کے ذریعے سے پاٹ کو گھما کر آٹا پیستے یا دال دلتے ہیں، آٹا پیسنے یا دانہ دلنے کا آلہ، آسیا؛ آٹا پیسنے کا مشینی آلہ جو بجلی یا انجن سے چلتا ہے؛ مسالہ پیسنے کی برقی مشین۔

"چکیوں کی گھرگھراہٹ، چھاج کی پھنک، موسل کی دھمک اس ہنگامۂ ہستی کا پتہ دے رہی تھی۔" (١٩٢٢ء، گوشہ عافیت، ٢٧١:١)

٢ - [ مجازا ] گھٹنے کی گول ہڈی۔ چپنی؛ اونٹوں کے جسم کے اوپر کا گول گھٹا؛ بجلی، صاعقہ، بجلی کا کڑکا؛ آتش بازی کے وہ چکر جو متوازی الافق گردش کرتے ہیں؛ لکڑی جو بندوق کے نیچے لگاتے ہیں؛ ایک طرح کا کھلونا؛ چکر، کردش؛ چکر جھولا جس میں کاٹھ کے گھوڑے وغیرہ لگے ہوتے ہیں بچوں کو اس پر بٹھا کر چکر دیا جاتا ہے، چرخ چوں؛ پانی کے بھونرے جو سطح پر منڈلاتے رہتے ہیں؛ ناگہانی یا ناگوار واقعہ۔ (پلیٹس؛ شبدساگر؛ جامع اللغات؛ نوراللغات)

"ایسی بھیڑیں چارہ کی وافر مقدار کھا کر اس کو چربی میں تبدیل کر کے اسے لاٹ یا چکی میں ذخیرہ کر لیتی ہیں۔" (١٩٧٠ء، گھریلو انسائیکلوپیڈیا، ٦٦٠)

٣ - چکتی (دنبے کی دم)۔

چکی کے جملے اور مرکبات

چکی چولھا, چکی راہا, چکی کا پاٹ, چکی کا غبار, چکی کی جھاڑن, چکی گھر, چکی نامہ, چکی ناوری

چکی english meaning

(dial.) Artist(dial.) Picturea grindstonea milla millstonein a jiffyinstantaneous implementationinstantaneouslyinstantlypainters |S|paintingthe kee panthe knee panwithout delay

شاعری

  • میری طرف سے صبا کہیو میرے یوسف سے
    نکل چکی ہے بہت پیرہن سے بُو تیری
  • میں ساحل سے لوٹ آیا تھا، کشنی چلنے پر
    پگھل چکی تھی لیکن میری ذات سمندر میں
  • دشتِ دل میں سراب تازہ ہیں
    بجھ چکی آنکھ، خواب تازہ ہیں
  • فلک سے چل چکی بجلی زمیں پہ آنے کو
    بچاؤں آپ کو یا اپنے آشیانے کو
  • عجب دریا کہ مرغابی بھی اوس میں غوطہ کرتی تھی
    ذرا سی لہر اوس کی پاٹ چکی کا بہاتی تھی
  • چکر تو دے چکی ہے اہ رسا فلک کو
    نالہ کیا جو کوئی تو آن ہی رہے گا
  • ہم تو ہی اس زمانے میں حیرت سے چپ نہیں
    اب بات جا چکی ہے سبھی کائنات کی
  • اب صفائی رات بھر منت سے ان سے کیجیے
    بازیاں سب مٹ چکی ہیں دانوں ڈالا چاہیے
  • پھر نئے سرے سے دگانا مجھ کو تم مہماں کرو
    ہو چکی گڑیوں کی شادی اس کی تم حل جاں کرو
  • تمہید ہو چکی تو وہ مطلب پہ بول اٹھے
    بے درد سونے دے مجھے اب داستان چھوڑ

محاورات

  • اونٹ ‌نگل ‌جائیں ‌اور ‌دم ‌سے ‌ہچکیاں ‌لیں
  • بس ہوچکی نماز مصلا اٹھائیے
  • بوجھ کیا چکی کا پاٹ
  • بوجھ کیا چکی کا پاٹ‌‌
  • بے فیض سے مرغی بھلی جوانڈے دیوے تیس۔ سالگ رام سے چکی بھلی جو دنیا (عالم) کھاوے پیس
  • پارس ناتھ سے چکی بھلی جو آٹا دیوے پیس‘ کڑھ نر سے مرغی بھلی جو انڈے دیوے بیس
  • پارسناتھ سے چکی بھلی جو آٹا دیوے پیس۔ کڑھ نر سے مرغی بھلی جو انڈے دیوے بیس
  • پتھر سے چکی بھلی جو پیس کھائے سنسار
  • تن سوکھا کبڑی پیٹھ ہوئی گھوڑے پر زین دھرو بابا۔ اب موت نقارہ باج چکی چلنے کا فکر کرو بابا
  • چاند گہن میں چکی راہے کا کیا کام

Related Words of "چکی":