چوکس کے معنی

چوکس کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ چَو (و لین) + کَس }

تفصیلات

iسنسکرت زبان کے لفظ |چتر| سے ماخوذ |چو| کے ساتھ ہندی فعل متعدی |کسنا| سے حاصل مصدر |کس| بطور لاحقہ لگانے سے |چوکس| بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے ١٦٩٧ء کو "دیوان ہاشمی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["دیکھنے والا","تول میں پورا","دیکھئے: علیحدہ","رہنا، کرنا، ہونا کے ساتھ","صحیح الوزن","کامل الوزن","ہوش مند"]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

چوکس کے معنی

١ - خبردار، چوکنّا۔

"اسٹیشن کا سارا اسٹاف چوکس تھا اور اپنی ڈیوٹی پر کیل کانٹے سے لیس ہو کر کھڑا تھا" (١٩٦٢ء، ایک عورت ہزار دیوانے، ٩٢)

٢ - اپنے کام میں ہوشیار، خبردار، محتاط۔

"مواقع کی مساوات سے .حکومت. چوکس اور روشن دماغ شہری پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے" (١٩٦٠ء، دوسرا پنچ سالہ منصوبہ، ٢٩٢)

٣ - ٹھیک ٹھیک، برابر؛ تول میں پورا؛ درست۔

"پرانے فارسی شاعروں کے زمانے میں عروض پوری طرح چوکس نہ تھا" (١٩٦٧ء، ہماری زبان، کراچی، نومبر، ١٢)

٤ - [ صرافی ] دلالوں کا کنایہ ایک آنہ کھانے کے واسطے۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، منیر، 54)

٥ - سیرد، حوالہ۔ (فرہنگ آصفیہ)

چوکس کے مترادف

نگراں

بیدار, پورا, جاگنا, چوکنا, چوکنّا, چُکُش, حوالہ, خبردار, درست, سپرد, سچیت, سُرتا, محتاط, ٹھیک, ہوشیار

چوکس english meaning

activealertcarefulcautionsCautiouscircumspectcleverexactgive a long ropelet kite driftof full weightvigilentwatchful

شاعری

  • تکلک پلیتا ماتھے دمن بجر کے بان
    جیہے ہیریں تیہیں ماریں چوکس کریں ندان
  • ہنگام اوچھا ہو کہ چوکس سنجیدے گنونتے
    میں فکر کر دیکھا تو ہیں مستعد ہر فن میں تمہیں
  • کم سن ہوکر چہیتی چوکس ہے چھند کے فن میں
    اے چھند بھری ہے لاوک بے شک ترے نین میں
  • ہنگام اوچھا ہو کہ ہو چوکس سنجیدے گنونتے
    میں فکر کر دیکھا تو ہیں مستعد ہر فن میں تمھیں
  • ہنگام اوچھا ہو کہ ہو چوکس سنجیدے گنونتے
    میں فکر کر دیکھا تو ہیں مستعد ہر فن میں تمہیں

محاورات

  • چوکس رہنا
  • چوکس کرنا
  • چوکسی کرنا
  • گھر ‌کی ‌جورو ‌(چور) ‌کی ‌چوکسی ‌کہاں ‌تک
  • گھر کی جورو کی چوکسی کہاں تک

Related Words of "چوکس":