چٹاخ کے معنی

چٹاخ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ چَٹاخ }

تفصیلات

iسنسکرت زبان کے لفظ|چپ| سے ماخوذ اردو میں چٹاخ بنا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٧٢ء، میں "بوئے گل نالۂ دل دود چراغ محفل" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["انگلیوں کے چٹخنے کی آواز","تمانچے کی آواز","چابک کی آواز","چانٹے یا لکڑی کے ٹوٹنے یا انگلی کے چٹخنے کی آواز","کسی چیز کے ٹوٹنے کی آواز"]

چَٹ چَٹاخ

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : چَٹاخوں[چَٹا + خوں (و مجہول)]

چٹاخ کے معنی

١ - داغ، دھبے۔

"جب وہ صبح سو کر اٹھتا تو اس کے چہرے پر میلے رنگ کے چٹاخ ایسے معلوم ہوتے جیسے - بارود تھوک گئے ہوں۔" (١٩٧٣ء، جہان دانش، ٨٦)

٢ - نشان، سلوٹیں۔

"رات بھر نیند نہ آئی سوچتا اور کروٹیں بدلتا رہا ننگی چارپائی، جسم پر چٹاخ پڑ گئے۔" (١٩٧٢ء، بوئے گل نالۂ دل دود چراغ محفل، ١٥٧)

چٹاخ english meaning

the sound of cracking or beating

شاعری

  • شب برات جو آئے تو دیکھیو انشا
    کہ مچ رہی ہے پٹاخوں کی کیا چٹاخ پٹاخ
  • جی چاہتا ہے شیخ کی پگڑی اوتاریئے
    اور تان کر چٹاخ سے اک دھول ماریئے
  • کوئی جواہر و زرلا کے نذر دیتی ہے
    کوئی چٹاخ سے ان کی بلائیں لیتی ہے
  • جی چاہتا ہے شیخ کی پگڑی اوتارتے
    اور تان کر چٹاخ سے اک دھول مارتے

Related Words of "چٹاخ":