چٹخنی کے معنی
چٹخنی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ چَٹَخ + نی }
تفصیلات
iہندی زبان سے ماخوذ لفظ کے ساتھ|نی| لاحقۂ تانیث و تصغیر لگانے سے |چٹخنی| بنا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٠١ء میں زلفی کے ہاں مستعمل ملتا ہے۔, m["دروازہ کو روکنے کی چیز","دروازے کے روکنے کی چیز","دروازے کے روکنے کی چیز","وہ چیز جو پرند پکڑنے کے لئے پنجرے میں لگاتے ہیں","وہ کل جو پنجرے میں پرند پکڑنے کے واسطے لگاتے ہیں"]
چَٹَخْ چَٹَخْنی
اسم
اسم آلہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : چَٹَخْنِیاں[چَٹَخ + نِیاں]
- جمع غیر ندائی : چَٹَخنِیوں[چَٹَخ + نِیوں (و مجہول)]
چٹخنی کے معنی
١ - دروازے کے کواڑوں کو اندر سے بند رکھنے کا کھٹکا۔
"زیادہ وقت نہیں گزرے گا جب یہ اس قابل ہو جائے گی کہ سیدھی چٹخنی کی طرف جائے اور اس کو فوراً کھول لے۔" (١٩٦٣ء، تجزیۂ نفس، ٦٤)
٢ - وہ کاٹنا جو پنجرے میں پرند کو پکڑنے کے لیے لگاتے ہیں، پھٹکی۔
"نہ کوئی جال میں گرفتار ہو کر مارا گیا، نہ کوئی چٹخنی میں پھنس کر زخمی یا قید ہوا۔" (١٩٠١ء، زلفی، ٤٩)
چٹخنی english meaning
boltbolt of the door