چپاتی کے معنی

چپاتی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ چَپا + تی }

تفصیلات

iفارسی سے ماخوذ لفظ |چپات| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے |چپاتی| بنا اور اردو میں بطور اسم مسعتمل ہے۔ ١٧٨٢ء میں "دونایاب زمانہ بیاضیں" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["گوندھنا","اُبھرے تَوے کی روٹی","پتلی روٹی","وہ پتلی روٹی جو تماچہ کے زور سے بڑھائی اور پکائی جائے"]

چَپَات چَپاتی

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : چَپاتِیاں[چَپا + تِیاں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : چَپاتِیوں[چَپا + تیوں (و مجہول)]

چپاتی کے معنی

١ - توے پر پکائی ہوئی فطیری اور پتلی روٹی جسے پتلا بنانے یا پھیلانے میں پتھیلی کی باربار ضرب لگاتے ہیں۔

"اب اس آٹے کی روٹیاں پکاؤ، دیکھو کیسی چپاتی پکتی ہے" (١٩٠٨ء، صبح زندگی، ١٣٢)

چپاتی کے جملے اور مرکبات

چپاتی سا پیٹ, چپاتی سم

چپاتی english meaning

(P.ofشے N.F)A thin cake of unleavened breadchupattythin cake of unleavened dough

شاعری

  • چپاتی گرم اور ستھرے وہ پھلکے
    روئی کے جیسے گالے ہلکے پھلکے
  • اس مفلسی کا آہ بیاں کیا کروں میں یار
    مفلس کو اس جگہ بھی چپاتی ہے مفلسی
  • بوجھ ہر گز رہے نہ چھاتی پر
    جس کی گزران ہو چپاتی پر
  • کیوں کر کرے نہ اپنی نموداری شب برات
    چلپک چپاتی حلوے سے ہے بھاری شب برات

محاورات

  • پیٹ چپاتی (سا لگ جانا) ہوجانا
  • پیٹ چپاتی ہوجانا
  • تولا بھر کی تین چپاتی کہے جمانے چالو ہاتھی
  • تین چپاتی نو براتی‘ کھاؤ چورم چور
  • چپاتی سا پیٹ لگ جانا
  • رتی بھر کی تین چپاتی کھانے والے سات سنگھاتی
  • گوتی ‌ناتی ‌قلیا ‌چپاتی

Related Words of "چپاتی":