چھننا کے معنی
چھننا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ چَھن + نا }
تفصیلات
iسنسکرت زبان کے لفظ |سیند| سے ماخوذ |چھان| کے ساتھ |نا| بطور لاحقۂ مصدر لگانے سے |چھاننا| کا لازم |چھننا| بنا۔ اردو میں بطور مصدر مستعمل ہے۔ ١٧١٨ء کو "دیوان آبرو" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بڑی چھلنی","جھگڑا ہونا","دیکھئے: چھاننا","روشنی کا باہر نکلناجیسے درختوں کے پتوں یا پردوں سے","زبردستی چھینا جانا","زبردستی لیا جانا","لڑائی ہونا","کپڑا جس میں سے کوئی چیز چھانی جائے","کسی چیز کا چھنّی سے نکلنا","کھوسا جانا"]
سیند چھاننا چَھنْنا
اسم
فعل لازم
چھننا کے معنی
جگر غربال اس کا بن گیا تھا زبس تیر بلا سے چھن گیا تھا (١٨٠٩ء، جرات، کلیات، ٤٠١)
نرم آنچل سے یہ چھنتی خوشبو میرے ہر خواب میں چھا گئی ہے (١٩٨٢ء، تارگربیاں، ١١١)
"پاؤں میں نصب ساق تک پاتا بہ اس قدر پتلا اب پہنا جاتا ہے کہ رنگت باہر چھن کر نمایاں ہو" (١٩٢٠ء، برید فرنگ، ٢٢)
"پولیس نہ آ جاتی تو غم و غصے میں خوب چھنتی" (١٩٢٥ء، اودھ پنچ، لکھنو، ١٠، ١٠:٢٩)
"طرز معاشرت بھی انگریزی تھا اور یونین کلب کے تو وہ کرتا دھرتا تھے انگریزوں سے ان کی خوب چھنتی تھی" (١٩٣٦ء، پریم چند، خاک پرواز، ٨٣)
امڈے ہوئے دونوں میں برابر کی چھنے گی وہاں ابر ہے یاں دیدۂ تر دیکھئے کیا ہو (١٨٧٨ء، آغا (آغا حسین اکبر آبادی)، دیوان، ١٠٤)
گرمیاں ہیں التفات یار کی چھن رہی ہیں وصل کی ٹھنڈئیاں (١٩٤٦ء، سنگ و خشت، ٢٠٣)
اگرچہ لفظوں کی بدلیوں میں چھپا ہے معنی کا چاند اکبر مگر معانی ہیں ایسے روشن کہ نور کی طرح چھن رہے ہیں (١٩٢١ء، اکبر، کلیات، ٣٠٥:١)
"آفتاب حق کی کرنیں ان کثیف بادلوں میں سے چھن چھن کر سطح قلوب پر گرتی تھیں" (١٩١٤ء، سیرۃ النبی، ١١:٢)
نہ پائی اس پر بھی صفائی حسن جاناں کی چھنی دوچار چھنوں سے چمک مہر درخشاں کی (١٩٢٥ء، شوق قدوائی، دیوان، ١٨٦)
اے فلک گر یہ پیہم ہے یہ کس کے غم میں دامن ابر سے چھنتے ہیں برابر آنسو (١٨٦٥ء، نسیم دہلوی، دیوان، ١٨٨)
"کھڑکی کے شیشوں سے مدھم سی روشنی چھن رہی تھی" (١٩٧٧ء، ابراہیم جلیس، الٹی قبر، ١٦٣)
"چالان ہوا یہاں مقدمہ چھنا، اظہار ہوئے میاں اللہ بخش نے پولیس کے دام میں آکر جرم کا اقرار کیا" (١٩١٠ء، راحت زمانی، ٨٢)
"سینے دلاوروں کے پیکانوں کی بہتات سے یک لخت چھن گئے" (١٨٠٥ء، آرائش محفل، افسوس، ٣١٣)
چھننا english meaning
a harlota whorebe (riddled with bullets)be deprivedbe siftedbe snatchedbe strainedbe wrestedcapitalistrich (person)to be seizedto be snatchedyam
محاورات
- تیروں سے چھننا
- گاڑھی چھننا
- گہری چھننا
- کلیجا چھننا یا چھن جانا