چھوٹا کے معنی

چھوٹا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ چھو (و مجہول) + ٹا }

تفصیلات

iسنسکرت زبان کے لفظ |کشدر کہ| سے ماخوذ ہے۔ اردو میں بطور|چھوٹا| استعمال میں آیا اور اصل صورت میں ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں مستعمل ہے"۔, m["(س ۔ کشدُرَک)","بے قدر","پست قد","ذرا سا","عمر میں کم","قد میں کم","کم سِن","کم عمر","کوتاہ قامت","کوتاہ قد"]

اسم

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جنسِ مخالف : چھوٹی[چھو (و مجہول) + ٹی]
  • واحد غیر ندائی : چھوٹے[چھو (و مجہول) + ٹے]
  • جمع : چھوٹے[چھو (و مجہول) + ٹے]
  • جمع غیر ندائی : چھوٹوں[چھو (و مجہول) + ٹوں (و مجہول)]

چھوٹا کے معنی

١ - کمینہ، نیچ، بد ذات۔

"جو آفت اور بلا ملک پر آئی ہے سو کم ذات اور چھوٹے نوکر اور بے دیانتوں کے سبب سے آئی ہے"۔ (١٧٤٦ء، قصہ مہر افروز و دلبر، ٢٦٢)

٢ - (مرتبہ، عہدہ یا عمر وغیرہ میں) کم، بڑے کا نقیض۔

"چھوٹا وزیر سیاہ و سفید کا مالک ہے" (١٩٦٣ء، ساڑھے تین یار، ٩٨)

٣ - (جسامت، سائز یا وسعت میں) کم، مختصر

"ایک روز ایک چھوٹا سا کاغذ کا پرزہ امین کے نام آیا"۔ (١٩٨٥ء، ماہ نو، ستمبر، ٣٩)

٤ - (آبادی یا رقبے کے لحاظ سے) کم یا محدود۔

"ایک اپنے ملک پر کیا ہے یہ چھوٹا پس ماندہ ملک ہے لیکن جہاں بھی نظر اٹھاؤ یہی ماجرا ہے"۔ (١٩٢٤ء، قلمرو، ٣١)

٥ - ادنٰی، معمولی، خفیف، ناچیز، بے قدر

"میں ہوں تو چھوٹی سی آدمی مگر وعدہ کرتی ہوں کہ جب تک زندہ ہوں پاؤں دھو دھو کر پیوں گی"۔ (١٩٠٨ء، صبح زندگی، ٢٣٢)

چھوٹا کے مترادف

حقیر, ضغیر, ننھا, جیبی[1]

ادنٰے, اصغر, بالا, بونا, تھوڑا, خُرد, خفیف, رذیل, صغیر, قصیر, ماتحت, معمولی, ناچیز, ناٹا, ننّھا, ٹھنگنا, کم, کمینہ, کوتاہ, کوچک

چھوٹا کے جملے اور مرکبات

چھٹ پن, چھٹ کونیا, چھوٹا بڑا, چھوٹا پن, چھوٹا راستہ, چھوٹا سن, چھوٹا غلہ, چھوٹا کاف, چھوٹا گوشت, چھوٹا ملا, چھوٹا موٹا

چھوٹا english meaning

lowmeaninsignificantcontemptiblejuniorlittlesmalltinnyyounger

شاعری

  • چھوٹا جو مر کے قید عبارات میں پھنسا
    القصہ کیا رہا ہو گرفتار عشق کا
  • گناہ گِن کے میں کیوں اپنے دل کو چھوٹا کروں
    سنا ہے تیرے کرم کا کوئی حساب نہیں
  • ہمارے پاؤں میں تو تم نے زنجیرِ وفا ڈالی
    تمہارے ہاتھ سے کیوں رشتہِ مہر و وفا چھوٹا
  • امجد ہاتھ سے چھوٹا پل
    کب آتا ہے مُڑ کے ہاتھ
  • یہ بات لوگوں کو شاید پسند آئی نہیں
    مکان چھوٹا تھا لیکن بہت سجایا تھا
  • تو منھ کی پیک کا دے لکھ کے ایک جو تعویذ
    تو پاؤں چھوٹا ہو جس کا وہیں یہ تھم جائے
  • چھوٹا نہ اس کا دیکھنا ہم سے کسو طرح
    پایان کار مارے گئے اس ادا سے ہم
  • ننھے گلے سے تیر کا روزن پدید ہے
    کیا پیارا پیارا تو مرا چھوٹا شہید ہے
  • در پیچ زلف نانک یوسف تو آمدہ
    تڑپھن سوں چھوٹے ناہیں، چھوٹا کلام ہے
  • ایک خانہ باغ چھوٹا سا تھا کھڑ کیوں کے پاس
    جس میں کبھی بہار نہ آئی تھی بارہ ماس

محاورات

  • بڑا جانے کیا۔ چھوٹا جانے ہیا
  • تلسی کا پتا کون چھوٹا کون بڑا
  • جتنا چھوٹا اتنا کھوٹا
  • جتنا چھوٹا اتنا ہی کھوٹا
  • جھاڑ سے چھوٹا پہاڑ میں اٹکا
  • چھوٹا سب سے کھوٹا
  • چھوٹا سو موٹا
  • چھوٹا گھر بڑا سمدھیانہ
  • چھوٹا منہ بڑا نوالہ
  • چھوٹا منہ بڑی بات

Related Words of "چھوٹا":