ڈاڑھ کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Daaṛh meanings and details

ڈاڑھ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ڈاڑھ }

تفصیلات

iپراکرت زبان کے لفظ |ڈاڑھا| سے ماخوذ اسم ہے یہ قیاس بھی کیا جاتا ہے۔ کہ سنسکرت کے لفظ |ڈنشڑا| سے اخذ ہوا مگر اغلب یہی ہے کہ اس کا ماخذ پراکرت لفظ ہے۔ اردو میں اصل معنی کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے (تحریراً) ١٨٤٥ء میں "مجمع الفنون" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پچھلا دانت","جبڑے کا دانت جس سے غذا چبائی جاتی ہے","کھانے کا دانت (س ونشترا)","کھانے کے دانت"]

ڈاڑھا ڈاڑھ

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : ڈاڑھیں[ڈا + ڑھیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : ڈاڑھوں[ڈا + ڑھوں (و مجہول)]

ڈاڑھ کے معنی

١ - چپٹا پچھلا دانت جو جبڑے کے جوڑ کے پاس ہوتا ہے اور جس سے غذا چبائی جاتی ہے۔

"آج کئی دن سے میری ڈاڑھ میں ایسا درد ہے کہ کچھ کھایا نہیں جاتا۔" (١٩٦٨ء، مہذب اللغات، ٣٣٤:٥)

٢ - چاپ، قفل کے کڑے کے منہ کا کھانچہ جس میں قفل کا ہڑکا اٹک جاتا ہے کڑے کو بند رکھتا ہے۔ (اصطلاحاتِ پیشہ وراں، 3:7)

٣ - [ سمکیات ] مچھلی پکڑنے کے کانٹے کے نوک دار سرے پر اندر کے رُخ ذرا اٹھا ہوا نکیلہ آنکڑا جو کھال میں چھب جانے کے بعد کانٹے کی نوک کو باہر نکلنے نہیں دیتا۔ (اصطلاحاتِ پیشہ وراں، 58:3)

ڈاڑھ or Daaṛh english Translation

A jaw-toothgrinder(dial. for darh)(dial. for داڑھ N.F.*)(usu. variant of dahar| road) loud cry(usu. variant of دھاڑ dahar| roar) loud crywrithing of slaughtered (animals, etc.)

محاورات

  • اپنی ڈاڑھی سب بجھاتے ہیں
  • پیٹ میں ڈاڑھی ہونا
  • روٹھے بابا ڈاڑھی ہاتھ
  • سفید ڈاڑھی میں سیاہی لگوانا
  • ڈاڑھ ‌گرم ‌ہونا
  • ڈاڑھ گرم کرنا (متعدی) ہونا
  • ڈاڑھ نہ لگنا
  • ڈاڑھی ‌کا ‌ایک ‌ایک ‌بال ‌ہونا
  • ڈاڑھی پیشاب سے منڈوانا
  • ڈاڑھی پیٹ میں ہونا
We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!