ڈاک کے معنی

ڈاک کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ڈاک }

تفصیلات

iپراکرت زبان کے لفظ |ڈک| سے ماخوذ اسم ہے۔ جو اردو میں اپنے اصل معنی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧١٠ء میں "کلیات سودا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آواز دینا","چاندی یا سونے کے ورق کا ٹکڑا جو نگینے یا ہیرے کے نیچے جڑنے سے پہلے رکھ دیں تاکہ چمک زیادہ ہو","چٹھیوں کا تھیلا","رنگدار چیز جو شیشے کے ٹکڑے کے نیچے رکھ دیں تاکہ قیمتی پتھر معلوم ہو","رنگدار چیز جو شیشے کے ٹکڑے کے نیچے رکھ دیں تاکہ قیمتی پتھر معلوم ہو ( س ۔ دَہ۔ جلنا)","س۔ دَم، قے کرنا، نکالنا","س۔ وَہ، جلنا","نیلام کی بولی دینا","نیلام کی بولی دینا (س ۔ دَم۔ قے کرنا۔ نکالنا)","ڈاکنی کا خاوند"]

ڈک ڈاک

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد، جمع )

ڈاک کے معنی

١ - خط وغیرہ موصول اور روانہ کرنے کا نظام۔

 دل کے بہلانے کو چھوڑوں ڈاک میں اس کی جانب سے خط اپنے نام کے (١٩٢٥ء، دیوان شوق قدوائی، ١٣٤)

٢ - چِٹھیوں وغیرہ کا تھیلا۔ (جامع اللغات؛ علمی اردو لغت)

"مال، دیوانی، فوجداری، پولیس، تعلیم، ڈاک، آبپاشی، . وغیرہ بہت سے صیغے ہیں۔" (١٩٠٦ء، الحقوق والفرائض، ١٢:٢)

٣ - ڈاک کا محکمہ، پوسٹ آفس، ڈاک خانہ۔

"یہ استدعا کی جاتی ہے کہ . ہائی کمشن کی ساری ڈاک . کے آگے روانہ کرنے کے لیے اس وزارت کے بیگ سیکشن کی معرفت بھیجی جائے۔" (١٩٨٤ء، دفتری مراسلت، ٥٨)

٤ - ڈاکخانے کے ذریعے سے تقسیم ہونے والے خطوط، چِٹھیاں۔

"ڈاک کا انتظام ہو گیا راتوں رات صاحبِ عالم بہادر الہ باد پہنچا دئیے گئے۔" (١٩٣٣ء، فراق دہلوی، لال قلعہ کی ایک جھلک، ٣٨)

٥ - جابجا سواری کا انتظام، گھوڑوں یا پالکی کی چوکی جو سڑک پر مسافروں وغیرہ کو لے جانے کے لیے قائم کی جائے۔

"ایک لڑکی مس صانی . ڈاک سے آتی ہے، اس کے استقبال کے لیے اسٹیشن تک جاتا ہوں۔" (١٩١٠ء، ادیب، اگست، ٨٢)

٦ - ایکسپریس ریل گاڑی جو خاص طور پر مراسلے لے جانے کے لیے استعمال ہوتی ہے اور پھر (مجازاً) اس کا نام ڈاک گاڑی ہو گیا۔

"راستوں کے انتظام اور ڈاک کے بیان میں یہ بات بھی لکھنے کے قابل ہے کہ معمولی طریقے کے علاوہ وہ نامہ بر کبوتر بھی تیار کئے گئے۔" (١٩١٤ء، مقالاتِ شبلی، ٢٠٩:٦)

٧ - لگاتار آمد و رفت کا سلسلہ جو کسی کی خبر لے جانے یا لانے کے واسطے ہو۔

"یہ کتابیں کل زمینی ڈاک سے آپ کو بھیج دی گئیں۔" (١٩٧٠ء، ن،م، راشد ایک مطالعہ، ٣١٠)

٨ - (ریل، جہاز سے یا دستی) پارسل یا خط روانہ کرنا۔

"حاکم سخت پریشان ہوا . فوراً ہی کبوتروں کی ڈاک سے ایک خط اپنے والد معتمد کو اس مضمون کا بھیجا کہ اب کیا کرنا چاہئے۔" (١٩٣٥ء، عبرت نامہ اندلس (ترجمہ))

٩ - عہد قدیم میں مراسلت کے لیے خصوصی تربیت یافتہ کبوتروں کے ذریعے ڈاک ارسال کرنے کا طریقہ۔

ڈاک کے مترادف

پوسٹ[1], سلسلہ, قے, یام

برید, پوسٹ, تسلسل, تواتر, جادوگر, چپار, چوکی, ساحر, سلسلہ, قاصدی, قے, متلی, ورا, ٹپال, یام

ڈاک کے جملے اور مرکبات

ڈاک ٹکٹ, ڈاک بنگلہ, ڈاک خانہ, ڈاک ایڈیشن, ڈاک بجلی, ڈاک بہنگی, ڈاک پالکی, ڈاک پرچی, ڈاک پیادہ, ڈاک چوکی, ڈاک رسانی, ڈاک کا ٹھپہ, ڈاک کا صندوق, ڈاک کا رونا, ڈاک کا گھوڑا, ڈاک محصول, ڈاک منشی, ڈاک خبرچ, ڈاک کا تھیلا, ڈاک گھر

ڈاک english meaning

Post (for conveyance of letters)the mail; disposition or relay of horsesor runnersor palki-bearers along a road (for conveyance of the post or travelers); traveling by post; a post-officeconceitegoism [A~انا]pH. return to God through penitence [A]post ; postal ; relays of men or horses forself praise

شاعری

  • دل کے بہلانے کو چھوڑں ڈاک میں
    اس کی جانب سے خط اپنے نام کے
  • دل کے بہلانے کو چھوڑوں ڈاک میں
    اُس کی جانب سے خط اپنے نام کے
  • ہر اک جانب سے اُس محبوب کو خط لکھتے ہیں عاشق
    عریضے ہوتے ہیں چاروں طرف کی ڈاک سے پیدا
  • کیا لکھوں حال تباہ اپنا کہ سودا وہ جو لوگ
    چاہتے تھے یہ دن اُن کے یاں سے واں تک ڈاک ہے
  • یہ نہ تھا معلوم کچھ کیجے یقیں
    ڈاک بیٹھی ہے اودھر کو یا نہیں
  • رفرف کو ڈاک گھر کا بابو بنا کے چھوڑا
    کونسل نے اجہ کو بھی بابو بنا کے چھوڑا
  • اُوڑایا پان کی تحریر نے اور اس کے دانتوں کو
    نگیں کا رنگ چمکا دے مقرر ڈاک کندن کا
  • گو کہرو لہر بنت ڈاک ستارے کیا چیز
    اس سے ہو جاتی ہے کم بخت گنواری انگیا

محاورات

  • پکھال کا لادنا اور ڈاک چلانا ایک سا
  • جہاں ڈھاک وہاں ڈاکہ (ڈاکو)
  • چوکیدار سوئے ڈاکو مارے
  • ڈاک بیٹھنا
  • ڈھال باندھوں تلوار باندھوں کس کے باندھوں پھیٹا۔ بیچ بازار میں ڈاکا ماروں تو باپ کا بیٹا

Related Words of "ڈاک":