ڈراما کے معنی
ڈراما کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ڈَرا + ما }
تفصیلات
iانگریزی زبان سے اسم ہے جو اردو میں اپنے اصل مفہوم کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٩٠٧ء میں "سفر نامۂ ہندوستان" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["فرضی کہانی"]
Drama ڈَراما
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : ڈَرامے[ڈَرا + مے]
- جمع : ڈَرامے[ڈَرا + مے]
- جمع غیر ندائی : ڈَراموں[ڈَرا + موں (و مجہول)]
ڈراما کے معنی
"ناول اور ڈراما لکھنے والوں کے لیے یہ کام سب سے مشکل ہے کہ اپنی ما بعد الطبیعات کو اپنی ہستی اور اپنی دانش کے نظریہ کو اپنی ہستی کے زندہ احساس سے جدا نہ ہونے دیں۔" (١٩٨٦ء، فکشن، فن اور فلسفہ (ترجمہ)، ١٣)
"زندگی اور موت کا ڈراما یکا یک مجھے ایک اور ہی روشنی میں دکھائی دینے لگا تھا۔" (١٩٨٢ء، دوسرا کنارہ، ١١)
"ضمنی انتخابات محض ڈراما ہیں۔" (١٩٧٥ء، نوائے وقت، لاہور، ٣١ دسمبر، ٢)
ڈراما کے مترادف
سوانگ, ناٹک, نقل
تماشہ, تمثیل, سوانگ, ناٹک, نقل, نوٹنکی, کھیل
ڈراما کے جملے اور مرکبات
ڈراما بازی, ڈراما نویسی, ڈراما آرٹسٹ, ڈراما نگار, ڈراما نگاری
ڈراما english meaning
byscopeplaytheater
شاعری
- ڈراما نویسی میں مشہور عام
ہوا حشر و بیتاب و احسن کا نام