ڈرنک کے معنی
ڈرنک کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ڈِرِنک (ن غنہ) }
تفصیلات
iاصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٣٨ء کو "کلیات عریاں" میں مستعمل ملتا ہے۔
["Drink "," ڈِرِنْک"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
ڈرنک کے معنی
١ - پینا (شربت یا کوئی اور مشروب پینا)۔
"ڈرنک . بات چیت میں |پینے| کے مفہوم میں رائج ہے۔ اس کے مرکبات مثلاً کولڈ ڈرنک، ہاٹ ڈرنک بول چال میں چالو ہیں۔" (١٩٥٥ء، اردو میں دخیل یورپی الفاظ، ٤٥٣)
٢ - شراب نوشی۔
"میں نے . کہا آج ہم لوگ کچھ ڈرنک کریں گے۔" (١٩٨٤ء، ڈوبتا ابھرتا آدمی، ٧١)
ڈرنک کے جملے اور مرکبات
ڈرنک پارٹی