ڈریس ریہرسل کے معنی
ڈریس ریہرسل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ڈِریس (ی مجہول) + رے + ہَر + سَل }
تفصیلات
iانگریزی زبان سے ماخوذ اسما |ڈریس| اور |ریہرسل| پر مشتمل مرکب اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٩ء کو "ٹیلی ویژن کی کہانی" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع استثنائی : ڈِریس ریَہْرسَلْز[ڈِریس (ی مجہول) + رے + ہَر + سَلْز]
- جمع غیر ندائی : ڈِریس ریَہْرسَلوں[ڈِریس (ی مجہول) + رے + ہَر + سَلوں (و مجہول)]
ڈریس ریہرسل کے معنی
١ - کسی پروگرام کی ریکارڈنگ شروع ہونے سے قبل آخری ریہرسل، یہ اداکاروں اور فن کاروں کے لیے آخری مشق ہوتی ہے، اس میں اداکار وہ لباس پہنتے ہیں جو اصلی پروگرام کے دوران پہنتے ہیں۔
"ڈریس ریہرسل کا بنیادی مقصد یہ معلوم کرنا ہوتا ہے کہ پروگرام کے مختلف حصے اپنے اپنے مقررہ وقت میں مکمل ہو جاتے ہیں یا نہیں۔" (١٩٦٩ء، ٹیلی ویژن کی کہانی، ٦٤)