ڈنڈھورا

{ ڈَن (ن مغنونہ) + ڈھو (و مجہول) + را }

تفصیلات

iسنسکرت زبان کے اصل لفظ |ڈھنڈورا| کی ایک املا |ڈنڈھورا| اردو میں عربی رسم الخط اور اصل معنی کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٠١ء کو "آرائش محفل" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : ڈَنْڈھورے[ڈَن (ن مغنونہ) + ڈھو (و مجہول) + رے]
  • جمع : ڈَنْڈھورے[ڈَن (ن مغنونہ) + ڈھو (و مجہول) + رے]
  • جمع غیر ندائی : ڈَنْڈھوروں[ڈَن (ن مغنونہ) + ڈھو (و مجہول) + روں (و مجہول)]

ڈنڈھورا کے معنی

١ - منادی، اعلان، تشہیر (دہل منادی کا جو حکم حاکم سے کسی امر کے اعلان کے واسطے بجاتے ہیں تاکہ ہر شخص اس امر سے آگاہ ہو جائے)۔

 دوہائی دیتی ہے بلبل چمن میں شاید گل کی ڈنڈھورا شہر میں ہے، یار گل رخسار کا پھرتا (١٨٦٣ء، دیوان سیر (اکبر آبادی)، ٦)