ڈھانا کے معنی

ڈھانا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ڈھا + نا }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ مصدر ہے جو اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ اپنے اصل معنوں میں بطور فعل استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٧٧٥ء کو "نوطرزِ مرصع" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(آفت وغیرہ) برپا کرنا","برباد کرنا","پچھاڑنا جیسے ایک پہلوان نے دوسرے پہلوان کو ڈھا دیا","طاقت توڑنا","غضب ڈھانا","مچانا جیسے ظلم ڈھانا","مضمحل کرنا","منہدم کرنا","مکان توڑنا","ناتواں بنانا جیسے بخار نے ڈھا دیا"]

اسم

فعل متعدی

ڈھانا کے معنی

١ - گرانا، منہدم کرنا، برباد کرنا۔

 گرم رفتار سبک سیر کے رہوارِ حیات آرزؤں کے گھروندں کو یہ ڈھادے نہ کہیں (١٩٨٢ء، میں ساز ڈھونڈتی رہی، ٩٥)

٢ - مچانا، برپا کرنا (آفت، مصیبت وغیرہ)۔

 ارے اور ظلمِ بے جا ڈھانے والے اہلِ ایماں پر خدارا اک نظر انجامِ عبرتباکِ یوناں پر (١٩٤٢ء، سنگ و خشت، ٨٨)

٣ - ناتواں بنانا جیسے: بخار نے ڈھا دیا، مضمحل کرنا، طاقت توڑنا۔ (فرہنگِ آصفیہ)

٤ - پٹکنا، دے مارنا، پچھاڑنا، جیسے : ایک پہلوان نے دوسرے پہلوان کو ڈھا دیا۔ (فرہنگِ آصفیہ)

ڈھانا english meaning

knock downraze ; demolish ; pull downsubject to (tyranny, etc.)the first and the last

شاعری

  • علمائ حرف ہومے کے مقصود علمش نا سمج
    لے کر کتاباں بے عدد حمال ہو ڈھانا عبث
  • باز آؤ بتو‘ دل کا ستانا نہیں اچھا
    یہ گھر ہے خدا کا اسے ڈھانا نہیں اچھا

محاورات

  • آفت ڈھانا
  • آفت ڈھانا یا مچانا
  • اینٹ کی خاطر مسجد ڈھانا
  • ایک اینٹ کی خاطر (ایک کے لیے) مسجد ڈھانا
  • ایک اینٹ کے لئے (محل) مسجد ڈھانا
  • ایک ٹکے پر مسجد ڈھانا
  • پیپے (کے پیپے) خالی کرنا یا لنڈھانا
  • خم کے خم لنڈھانا
  • زور چرخ ڈھانا
  • ظلم کرنا (یا توڑنا یا ڈھانا)

Related Words of "ڈھانا":