سلامت کے معنی

سلامت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سَلا + مَت }محفوظ، تندرست

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم، اسم صفت، متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["محفوظ ہونا","آفات و صدمات سے بری","اسی لفظ کے ساتھ ان معنوں میں استعمال ہوتا ہے","بخیر و عافیت","بقیدِ حیات","تندرستی کے ساتھ","صحت مند","ہر ایک بلا سے بچا ہوا"],

سلم سَلامَت

اسم

صفت ذاتی ( واحد ), متعلق فعل, اسم کیفیت ( مؤنث - واحد ), اسم

اقسام اسم

  • ["جمع غیر ندائی : سَلامَتوں[سَلا + مَتوں (واؤ مجہول)]"]
  • لڑکا

سلامت کے معنی

["١ - محفوظ، ثابت و سالم، زندہ، قائم، برقرار۔"]

[" یہ کس کی چشم فسوں ساز کا کرشمہ ہے کہ ٹوٹ کر بھی سلامت ہیں دل کے بتخانے (١٩٨٦ء، دامن دل،، ١٩)"]

["١ - بخیرو عافیت، تندرستی کے ساتھ۔ (جامع اللغات)"]

[" مان اس کو جو کچھ میں تجھے کرتا ہوں نصیحت بہتر ہے دم جنگ ندامت سے سلامت (١٨٧٥ء، مونس، مراثی، ١٤٥:١)","\"انسان کو رات کو جلد سونا اور صبح کو جلد اٹھنا باعث تندرستی و سلامت . ہے۔\" (١٨٥٩ء، رسالہ تعلیم النفس (ترجمہ)، ١٨:١)","\"اس زمانہ میں طبیعتوں کے اندر سلامت تھی۔\" (١٩٥٨ء، ملفوظات مولانا اشرف علی تھانوی، ١٩٥:٥)"]

["١ - آفات ارضی و سماوی اور صدمات سے حفاظت، سلامتی، بچاؤ، امن، سالمیت۔","٢ - تندرستی، صحت۔","٣ - نیکی، پاکیزگی، بردباری۔"]

سلامت اللہ، سلامت اسلام

سلامت کے مترادف

محفوظ

آرام, امن, امنیت, بچاؤ, تحفظ, تندرستی, حفاظت, حفظ, خیریت, درست, رکھشا, زندگی, سلامتی, سَلَمَ, صحت, صیانت, عافیت, مبارک, ٹھیک

سلامت کے جملے اور مرکبات

سلامت فکر

سلامت english meaning

in safetysafelysecurely(fig.) childbratkidneyragravelsafesoundsurvivingwellSalmat

شاعری

  • ملک تقسیم ہوئے، دل تو سلامت ہیں ابھی
    کھڑکیاں ہم نے کھلی رکھی ہیں دیواروں میں
  • بے زری کا نہیں کچھ غم یہ بڑی دولت ہے
    آبرو اپنی سلامت رہے ایمان رہے
  • رسوا کن عاشق ہے سلامت رہے الفت
    عالم سے برا ہم کو کیا اس کا بھلا ہو
  • آفاق کی منزل سے گیا کون سلامت
    اسباب لٹا راہ میں یاں پرسفری کا
  • جنہیں ہم آشنا سمجھے تھے وہ سب خود غرض نکلے
    کسی کو بھی نہ آیا پاس کچھ صاحب سلامت کا
  • خفا رہتا ہے تو اس بندگی پر مجھ سے کیا معنی
    کریں ہیں پاس اس کا جس سے ٹک صاحب سلامت ہو
  • پاسخ نامہ تو کیسا یہ غنیمت ہے بہت
    جان قاصد کی وہاں سے جو سلامت آئی
  • آنکھ اٹھا کر دیکھ تو اے یار میری بھی طرف
    کب سے ہوں میں منتظر صاحب سلامت کے لیے
  • تو سلامت ہے تو قاتل اپنا تھل بیڑا کہاں
    اب گلے تک آگیا پانی تری تلوار کا
  • گزرتا ہے سلامت واقف انجام مطلب سے
    نہیں رستا کھٹکتا آنکھ میں دہقاں کے بیہڑکا

محاورات

  • آبرو سلامت رہنا
  • اللہ سلامت رکھے
  • ایک ناک دو کان سلامت لے کر آنا / پہنچنا
  • بچے کی ماں بوڑھے کی جورو سلامت رہے
  • بسفررفتنت مبارکباد بسلامت روی و ‌باز آئی
  • جم جم سلامت ہے (رہیں)
  • چو سر ‌خواہی ‌سلامت ‌سرنگہدار
  • خدا (سلامت) رکھے
  • سر سلامت تو پگڑی پچاس
  • سر سلامت رہنا

Related Words of "سلامت":