ڈھانچا کے معنی
ڈھانچا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ڈھاں + چا }
تفصیلات
iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ جو اردو میں اپنے اصل معنی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٥٠ء کو "کوائف تعلیم دیسی" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : ڈھانْچے[ڈھاں + چے]
- جمع : ڈھانْچے[ڈھاں + چے]
- جمع استثنائی : ڈھانْچوں[ڈھاں + چوں (و مجہول)]
ڈھانچا کے معنی
"موہنجودوڑ کے آثار کو ان کے اصل رُوپ میں لانے کے لیے بہت کچھ کرنا باقی ہے مثلاً پورے مقام پر محیط "ساؤنڈ اور لائیٹ" کے نظام کا جال بچھا دیا جائے باالخصوص . ان مقامات پر جہاں مقتولوں کے ڈھانچے پائے گئے ہیں۔" (١٩٨٤ء، سندھ اور نگاہ قدر شناس، ٨٥)
"ہر نظریہ اور تہذیب اپنی طبیعی مدت کے بعد ختم ہو جاتے ہیں اور یہ کہ کسی نظریہ کا احیا ممکن نہیں جب اس کی روح مر جائے تو بھر بے جان ڈھانچہ میں زندگی پیدا نہیں ہو سکتی۔" (١٩٨٦ء، تاریخ اور آگہی، ١١٢)
"رتھ ایک چوڑی چکلی پیہ دار گاڑی ہوتی ہے جس کے ڈھانچہ کی چھت میں دو قبے ہوتے ہیں۔" (١٩٥٦ء، بیگماتِ اودھ، ٧٠)
"ہم کویت میں پی ایف کا پورا ڈھانچہ بنانے میں مصرف تھے۔" (١٩٨٢ء، میرے لوگ زندہ رہیں گے، ١١٦)
"اس میں شک نہیں کہ میر کا صرفی اور نحوی ڈھانچہ عام اُردو کا ہے۔" (١٩٨٤ء، اسلوبیاتِ میر، ١٢)
"گھٹ بُنا آگیا ہے پلنگ کے ڈھانچے کی مرمت بھی کروالوں او بُنوا بھی لو کرسیوں کے ڈھانچے بھی اگر یہ درست کردے تو اسی سے درست کروالو۔" (١٩٦٨ء، مہذب اللغات، ٣٨٠:٥)
"تعذیے اور ضریحیں بنانے والا ماہِ صیام ہی سے ڈھانچے بنانا شروع کر دیتے ہیں۔" (١٩٦٨ء، مہذب اللغات، ٣٨٠:٥)
"ڈھانچہ کی فصل نہ صرف سبز کھاد کا کام ہی دیتی ہے بلکہ یہ زمین کے کلراٹھی اثرات کو بھی کسی حد تک زائل کر دیتی ہے۔" (١٩٧٠ء، چاول، دستورِ کاشت، ٨٥)
ڈھانچا کے مترادف
خاکہ, قالب
ڈھانچا english meaning
["skeleton; mould"]